اعضاء کی پیوند کاری

حسن میں اضافہ کے لیے اعضاء کی سرجری کرانا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
39001
| تاریخ :
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / اعضاء کی پیوند کاری

حسن میں اضافہ کے لیے اعضاء کی سرجری کرانا جائز ہے ؟

حسن میں اضافہ کے لیے اعضاء کی سرجری کرانا جائز ہے یا ناجائز اور کیوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض حسن میں اضافہ کے لیے اعضاء کی سرجری کرائی جائے (مثلاً موٹے ہونٹ پتلے کرانا، یا ناک اونچی کرانا وغیرہ ) تو یہ محض تکلف، دھوکہ دہی، اور تغییر لخلق اللہ پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعا جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ اگر سرجری کرانے سے کوئی ایسا عیب دور کرانا مقصود ہو جو جسم میں پیدائشی ہویا بعد میں کسی حادثہ کی بناء پر کوئی ایسا عیب واقع ہو گیا ہو، جو عمومی ساخت کے خلاف ہو ، تو ایسی سرجری کرانے میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تبارك وتعالى : {وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ وَمَنْ يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُبِينًا } [النساء: 119]
و في مشكاة المصابيح: وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة» (2/ 1262)
وفيها ايضا : وعن عبد الله بن مسعود قال: لعن الله الواشمات والمستوشمات والمتنمصات والمتفلجات للحسن المغيرات خلق الله فجاءته امرأة (2/ 1262)
و في الفتاوى الهندية: لا بأس بقطع العضو إن وقعت فيه الآكلة لئلا تسري كذا في السراجية لا بأس بقطع اليد من الآكلة وشق البطن لما فيه كذا في الملتقط إذا أراد الرجل أن يقطع إصبعا زائدة أو شيئا آخر قال نصير رحمه الله تعالى إن كان الغالب على من قطع مثل ذلك الهلاك فإنه لا يفعل وإن كان الغالب هو النجاة فهو في سعة من ذلك اھ (5/ 360)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39001کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہر کا بیوی کو خون عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   اعضاء کی پیوند کاری 0
  • بالوں کی پیوند کاری جائز ہے یا نہیں ؟ وضو اور نماز ہوجائے گی ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اعضاء کی پیوند کاری 0
  • مسلمان کیلئے کافر کے خون کا عطیہ

    یونیکوڈ   اسکین   اعضاء کی پیوند کاری 0
  • حسن میں اضافہ کے لیے اعضاء کی سرجری کرانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اعضاء کی پیوند کاری 0
  • وگز یا آرٹیفیشل ہیئر لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعضاء کی پیوند کاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات