جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم !
جناب عالی گزارش عرض یہ ہیں کہ کچھ کمپنیوں میں ڈیوٹی ٹائم پر لیٹ آنے کی وجہ سے ہر ڈپارٹ والے سے سیلری کاٹ لیتے ہیں ، ہوتا یوں ہے کہ کمپنی نے نو (۹) سے چھ (۶) ڈیوٹی ٹائم رکھی ہے ، پندرہ منٹ رعایتی ٹائم دیا گیا ہے ، اب اگر کوئی نو سولہ (۹:۱۶ ) یا اس کے بعد آئیگا تو اس حساب سے تین مرتبہ لیٹ ہو جانے پر ایک دن کی پوری سیلری کاٹی جائیگی ، کیا لیٹ پہنچنے پر کٹوتی جائز ہے ؟ اور اس کی اسلامی رو سے کیا احکامات ہیں ؟
لیٹ آنے والے ملازمین کی تاخیر کو جمع کرکے قابل معافی تاخیر کو منہا کرنے کے بعد جتنی تاخیری مقدار بنے ،اس کے مطابق ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی کرنا جائز ہے، بشرطیکہ ملازمین سے پیشگی یہ طے کیا گیا ہو، جبکہ تین مرتبہ معمولی وقت لیٹ ہونے کی وجہ سے پورے ایک دن کی کٹوتی کرنا درست نہیں، جس سے احتراز چاہیئے۔
كما في حاشية ابن عابدين(رد المحتار):(قوله لا بأخذ مال في المذهب) قال في الفتح: وعن أبي يوسف يجوز التعزير للسلطان بأخذ المال. وعندهما وباقي الأئمة لا يجوز. اهـ. ومثله في المعراج، وظاهره أن ذلك رواية ضعيفة عن أبي يوسف. قال في الشرنبلالية: ولا يفتى بهذا لما فيه من تسليط الظلمةعلى أخذ مال الناس فيأكلونه اهـ ومثله في شرح الوهبانية عن ابن وهبان اھ (4/ 61)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): و في فتاوى الحانوتي يستحق المعلوم عند قيام المانع من العمل ولم يكن بتقصيره سواء كان ناظرا أو غيره كالجابي. . (إلى قوله ) وكذا لو بطل في يوم غير معتاد لتحرير درس إلا إذا نص الواقف على تقييد الدفع باليوم الذي يدرس فيه كما قلنا اھ (4/ 372)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0