اجرت و کرایہ داری

انشورنس کمپنی میں ملازمت کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
39298
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

انشورنس کمپنی میں ملازمت کرنے کاحکم

السلام علیکم مفتی صاحب!
مجھے ایک انشورنش کمپنی سے نوکری کی پیشکش کی گئی ہے ،کمپنی کا نام” ای، ایف، یو “ہےجو کہ پاکستان کی ایک مشہور کمپنی ہے،مجھے سیلز کی جاب دی جائے گی،علماءِ کرام انشورنس کمپنی میں نوکری کرنے کو شرعی طور پر حرام تصور کرتے ہیں، کیونکہ اس میں سود اور جوا کا عنصر شامل ہے،”ای ، ایف، یو“، کمپنی کا ایک تکافل پروگرام ہے، جس کو علماء نے جائز قرار دیا ہے، میں نے اس سال مئی میں اپنی تعلیم مکمل کی، مگر ابھی تک نوکری نہ مل سکی۔ یہ پہلی پیشکش کی گئی ہے۔ میں ابھی بیروزگار ہوں اور نوکری کی اشد ضرورت ہے، میرے درجِ ذیل سوالات ہیں:
(1) :کیا میرے لئے یہ نوکری کرنا جائز ہے ؟ کیونکہ موجودہ ملکی حالات میں دوسری نوکری کا معلوم نہیں کہ دوسری نوکری کب ملے گی؟
(2): کیا میں دوسری نوکری ملنے تک یہ نوکری کر سکتا ہوں ؟ اور جیسے ہی دوسری نوکری ملے میں یہ نوکری فوراً چھوڑ دوں؟
(3) :جس طرح آپ کی رائے ہے کہ بینک کی نوکری کی جا سکتی ہے، اگر وہ بالواسطہ سود سے وابستہ نہ ہو، جیسا کہ بینک کیشیئر یا سیکیورٹی گارڈ کی نوکری، کیا اس طرح انشورنس کمپنی میں بھی نوکری کی جا سکتی ہے ؟ جس کا واسطہ، تعلق سود کی خرید اور فروخت سے نہ ہو۔
(4):کچھ علماء یہ فرماتے ہیں کہ آپ نوکری کر لو ،اور یہ تصور کر لیں کہ آپ کو جو تنخواہ مل رہی ہے، وہ کمپنی کی حلال کمائی سے مل رہی ہے، کیونکہ کمپنی کی ساری انکم سود سے نہیں آتی، یہ ایک حساس مسئلہ ہے۔ پلیز اس پر راہنمائی فرمائیں۔ اللہ آپ کو اسکا آجر عطا فرمائے! میں آپکے جواب کا منتظر ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

انشورنس کمپنی میں ایسی ملازمت جس کا تعلق براہِ راست سود کی لین دین یا دیگر حرام معاملات سے ہو وہ و جائز نہیں، (چاہے اس کی تنخواہ کمپنی کے حلال آمدنی سے دی جاتی ہو) اس لئے ایسی ملازمت اختیار کرنے سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ اگرفی الوقت سائل کو کوئی حلال ذریعۂ آمدن میسر نہ ہو تو مجبوری کی صورت میں اس ملازمت کو ناجائز سمجھتے ہوئے اُسے اختیار کرنے کی گنجائش ہے ، مگر جیسے ہی جائز ذریعۂ آمدن کا انتظام ہو جائے، اُسے فوراً ترک کرنا لازم ہوگا ، اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے اس عمل پر توبہ و استغفار بھی کرے۔ جبکہ انشورنس کمپنی کی وہ ملازمت جس کا تعلق براہِ راست سودی لین دین اور دیگر نا جائز معاملات سے نہ ہو یا انشورنس کمپنی کا ذیلی ادارۂ تکافل جو با قاعده مستند مفتیانِ کرام کے زیر نگرانی اپنے معاملات سر انجام دیتا ہو ، تو اس میں ملازمت اختیار کرنے کی شرعاً گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: فإذا ثبت كراهة لبسها للتختم ثبت كراهة بيعها وصيغها لما فيه من الإعانة على ما لا يجوز وكل ما أدى إلى ما لا يجوز لا يجوز اھ (6/ 360)۔
وفي الأشباه والنظائر لابن نجيم: إذا تعارض مفسدتان روعي أعظمهما ضررا بارتكاب أخفهما". قال الزيلعي في باب شروط الصلاة: ثم الأصل في جنس هذه المسائل أن من ابتلي ببليتين، وهما متساويتان يأخذ بأيتهما شاء، وإن اختلفا يختار أهونهما؛ لأن مباشرة الحرام لا تجوز إلا للضرورة اھ (ص: 76)۔
وفيها أیضاً: السادسة: الحاجة تنزل منزلة الضرورة، عامة كانت أو خاصة، ولهذا: جوزت الإجارة على خلاف القياس للحاجة اھ (ص: 78)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قلاتی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39298کی تصدیق کریں
0     794
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات