السلام علیکم! میاں بیوی کا تعلق قائم ہونے کے کتنی دیر بعد تک اگر شوہر کی منی بیوی سے باہر آجائے تو بیوی پر غسل فرض ہو گا؟
میاں بیوی کا تعلق قائم ہونے کے بعد اگر بیوی غسل کرلے اور اس کے بعد بیوی کی شرمگاہ سے منی نکل آئے تو اگر اس کے متعلق منی کی رنگت یا کسی اور طریقے سے یہ یقین ہوجائے کہ یہ شوہر کی منی ہے تو ایسی صورت میں اس پر غسل نہیں ، بلکہ فقط وضو کرنا لازم ہے۔
کما فی الدر المختار : و منيه أبيض و منيها أصفر، فلو اغتسلت فخرج منها مني و إن منيها أعادت الغسل لا الصلاة الخ
و فی رد المحتار : تحت(قوله : إن منيها) أي يقينا ، فلو شكت فيه فلا تعيد الغسل اتفاقا للاحتمال و الأولى الإعادة على قولهما احتياطا نوح أفندي (الیٰ قوله) (قوله : و إلا لا) أي و إن لم يكن منيها بل مني الرجل لا تعيد شيئا و عليها الوضوء رملي عن التتارخانية اھ (1/159)۔
فی الفتاوی الھندیة : اذا اغتسلت بعد ما جامعھا زوجھا ثم خرج منھا منی الزوج فعلیھا الوضوء دون الغسل اھ (1/149)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0