اجرت و کرایہ داری

معلومات حاصل کر کے لوگوں تک پہنچانے پر فیس وصول کرنا

فتوی نمبر :
40329
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

معلومات حاصل کر کے لوگوں تک پہنچانے پر فیس وصول کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب اللہ آپ کو صحت وکامیابی نصیب کرے اور عمر دراز کرے، براہِ مہرابانی رہنمائی فرمائیں۔ فیس بک پر میرا ایک گروپ ہے، جس میں سرکاری آرڈرز اور نوٹفکیشن ارسال (شیئر) ہوتے ہیں، گروپ کو چلانے کے لئے وقت دینا ہوتا ہے، معلومات حاصل کرکے پوسٹ کرنی ہوتی ہیں، اور بہت سی تگ دو کرنی پڑتی ہے، اسی وجہ سے فیس بک نے گروپ ایڈمن کو ممبر سے فیس کی جازت دی ہے کہ اس گروپ کا ایڈمن کچھ کماسکے، میں ایک گورنمنٹ فاضل ہوں سول سیکریٹ پشاور میں ، اور پوچھنا یہ تھا اکثر لوگ مجھ سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مجھے از خود ڈیپارٹمنٹ جانا ہوتا ہے یا کسی کو درخواست کرنی ہوتی ہے یا کال وغیرہ کرنی ہوتی ہے، جس میں مجھے جان مال اور وقت لگانا ہوتاہے، تو کیا میں اس کی کوئی مناسب فیس لے سکتا ہوں، کیونکہ کوئی ایک شہر سے دوسرے شہر معمولی کام سے جائے تو اس کاجان و مال اور وقت بھی لگتا ہے اور کام بھی نہیں ہوتا، اگر ہوجائے تو بہت تکلیف کے بعد ۔اگر سوال نمبر 1 کا جواب ہاں میں ہے تو دوسرا یہ کہ اگر ہر ڈیپارٹمنٹ میں اپنا نمائندہ بنالوں اور مجھے اس ڈیپارٹمنٹ سے کچھ معلومات چاہیئے یا کوئی کام کرنا ہو کسی کی درخواست پر، تو کیا میں درخواست کرنے والے سے کچھ فیس لیکر اپنے نمائندے کو اس میں سے کام کے لئے کچھ ادا کرسکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کے لئے معلومات حاصل کر کے دوسروں تک پہنچانے کے بعد اپنے کام کے بقدر سائلین سے فیس لینا جائز اور درست ہے اسی طرح ہر ڈیپارٹمنٹ میں اپنا نمائندہ مقرر کر کے کام کے بعد اس اجرت کی دینا بھی جائز ہے، تاہم لوگوں کی مجبوری اور لاعلمی سے غلط فائدہ اٹھانا اپنے کام سے زائد فیس لینا کسی طرح جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: إن دلني على كذا فله كذا فدله فله أجر مثله إن مشى لأجله الخ (6/95)۔
و فی ردالمحتار: تحت (ان دلنی) (الی قولہ) وإن قال على سبيل الخصوص بأن قال لرجل بعينه: إن دللتني على كذا فلك كذا إن مشى له فدله فله أجر المثل للمشي لأجله؛ لأن ذلك عمل يستحق بعقد الإجارة إلا أنه غير مقدر بقدر فيجب أجر المثل، وإن دله بغير مشي فهو والأول سواء. الخ(6/95)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قولہ فالعبرۃ لعادتھم) ای لعادۃ اھل السوق فان کانوا یعملون باجر یجب اجر المثل والا فلا الخ (6/42)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40329کی تصدیق کریں
0     497
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات