السلام علیکم! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ قادیانیوں کا رد سب سے پہلے کس نے کیا؟
مولانا یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب " تحفہ قادیانیت"میں لکھا ہے کہ جب مرزا غلام احمد قادیانی نے مجددیت کے پردے میں اپنے الہامات "وحی الہی"کی حیثیت سے "براہین احمدیہ" میں شائع کیے تو اکابرِ علماء دیوبند (مولانا محمد،مولانا عبد اللہ،مولانا اسماعیل) نے سب سے پہلے اس کا تعاقب کیا۔