پرائز بانڈ

کیا پرائز بانڈ میں انعام کی رقم لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
40538
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / پرائز بانڈ

کیا پرائز بانڈ میں انعام کی رقم لینا جائز ہے؟

مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا پرائز بانڈ کے انعام کی رقم جائز ہے؟ یا یہ سود ہے؟ کیا انعام کی رقم لینی چاہیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو اس بات کو ذہن نشین کر لینا چاہیے انعامی بانڈز (پرائز بانڈز) کی اسکیم میں کسی چیز کی خرید و فروخت نہیں ہوتی، بلکہ اس اسکیم کے تحت جو رقم دی جاتی ہے در حقیقت وہ رقم حکومت پر قرض ہوتی ہے ، اور اس پر جو نفع دیا جاتا ہے وہ سود ہوتا ہے،اور اس طریقہ کار کی پوری تفصیل یہ ہےکہ حکومت ہر پرائز بانڈ والے شخص سے اس کے دیئے ہوئے قرض پر سود دینے کا معاہدہ تو نہیں کرتی، لیکن انعامی بانڈز حاصل کرنے والے تمام افراد سے بحیثیت مجموعی یہ بات بہر حال طے ہوتی ہے کہ وہ انہیں انعام ضرور تقسیم کریگی، اگر وہ ایسا نہ کرے تو انعامی بانڈ رکھنے والا ہر فرد انعام تقسیم کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے ، بلکہ وہ بذریعہ عدالت بھی حکومت کو انعام کی تقسیم پر مجبور کر سکتا ہے ۔ چنانچہ مذکورہ بالا تفصیل سے پرائز بانڈ کی حقیقت حقیقت نمایاں ہو کر سامنے آگئی ہے کہ پرائز بانڈ کی رقم حکومت پر قرض ہوتی ہے جس کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں، جب چاہے لے سکتے ہیں۔
اب یہ بھی سمجھ لیجئے کہ بانڈز رکھنے والوں کو بصورت انعام جو کچھ ملتا ہے وہ اسی قرض کی بناء پر ملتا ہے جو بحیثیت مجموعی جملہ پرائز بانڈز (انعامی بانڈز) رکھنے والوں سے مشروط ہے اور قرض پر ہر قسم کا مشروط نفع احادیث و فقہ کی روشنی میں بلاشبہ نا جائز اور سود ہے اور اس کو وصول کرنا اور اپنے استعمال میں لانا ناجائز اور حرام ہے۔
جتنے روپے کا انعامی بانڈ (پرائز بانڈ )ہے ،اسی قدر رقم واپس لے سکتے ہیں زائد نہیں، اگر کسی نے غلطی سے پرائز بانڈ ز پر ملنے والے انعام کی رقم حاصل کرلی ہو تو جتنی رقم انعام کی تھی اتنی رقم کے بانڈز لیکر انھیں جلادے یا پھاڑ کر ضائع کر دے تاکہ حکومت کو سود کی رقم واپس پہنچ جائے، کیونکہ اس رقم کا اصل حکم یہی ہے کہ جس سے لی ہے، اس کو واپس کر دے اور جب اصل کو لوٹانا مشکل ہو تو بلا نیت ثواب کسی مستحق زکوٰۃ کو مالک وقابض بنا کر دیدے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم (2/ 855)
وفي الدر المختار: و في الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ (5/ 166)
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر اھ (5/ 166)
وفي فقه البيوع : وقد زعم بعض المعاصرين جواز مثل هذه الجوائز على اساس ان الحكومة لا تشترط اعطاء زيادة لاحد من المقرضين حاملي السندفل العقد مع كل واحد من حملة السندا عقد قرض بدون فائدة ثم أنها تعطى الجوائز تبرعاً على اساس القرعة فلا يلزم منه الربوا ولكن هذا الاستدلال غير صحيح أما الاول فلان الحكومة تلتزم بتوزيع الجوائز على حملة السند فالزيادة على مبلغ هذا القرض ان لم تكن مشروطة لكل واحد من المقرضين فانها مشروطة تجاه مجموعة المقرضين اھ ( ۱/ 356)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابراہیم محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40538کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پرائز بونڈ پر سود نہ ہونے کی تصریح کے باوجود سود کیسے؟

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • "صکوک مضاربہ بانڈز" میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پرائز بانڈ پر ملنے والے انعام کا حکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پرائز بانڈ کا حکم-سو روپے کے نئے نوٹ کے بدلے 125 روپے لینا

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • کیا پرائز بانڈ میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پرائز بانڈ زکا خریدنا حلال ہے یا حرام ؟

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • انعامی بانڈز (پرائز بانڈز) کی اسکیم سے ملنے والے پیسے کاحکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • بیرون ممالک میں انعامی بانڈز کا حکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • ہانعامی بانڈز (پرائز بانڈز) کی اسکیم کاحکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پرائز بانڈ سے رقم خریدنا یا جیتنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پرائز بانڈ کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • کیا پرائز بانڈ حلال ہے؟

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پرائز بانڈاور قومی بچت سیونگ اسکیم کا حکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • انعامی بانڈز (پرائز بانڈز) کی اسکیم اور اس سے ملنے والے انعام کاحکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • کیا پرائز بانڈ میں انعام کی رقم لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پریمیم بانڈز کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • انعامی بانڈ (پرائز بانڈز) کی اسکیم کے تحت ملنے والے انعام کو اپنی ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • انعامی بانڈز خرید نے کا حکم

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • انعامی بانڈز کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   پرائز بانڈ 0
  • پرائز بانڈز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   پرائز بانڈ 1
  • پرائز بانڈ اور اس پر ملنے والی انعامی رقم کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   پرائز بانڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات