حیض کی حالت میں قرآن پاک کو ہاتھ لگانے کا کیا کفارہ ادا کرنا ہوگا، اللہ تعالیٰ سے توبہ کرلی ہے پھر بھی آپ سے معلوم کرنا چاہتی ہوں۔
حیض کی حالت میں اگر کوئی خاتون قرآنِ کریم کو بغیر کسی حائل کے ہاتھ لگائے تو اس کی وجہ سے اس پر توبہ واستغفار اور آئندہ کیلئے اس عمل سے اجتناب لازم ہے، جبکہ توبہ واستغفار کے علاوہ اس پر اس کا کوئی اور کفارہ لازم نہیں۔
قال اللہ تعالٰی: ﴿لا یمسه إلا المطھرون﴾. (سورة الواقعة: ۷۹)
وفی تفسیر ابن کثیر: وقال آخرون: ﴿لا یمسه إلا المطھرو﴾ أی من الجنابة والحدث. اھـ (ج۷، ص۵۴۵)
وفی سنن ابن ماجه: حدثنا أحمد بن سعید الدارمی قال: حدثنا محمد بن عبد اللہ الرقاشی قال: حدثنا وھیب بن خالد قال: حدثنا معمر، عن عبد الکریم، عن أبی عبیدة بن عبد اللہ، عن أبیہ، قال: قال رسول اللہ ﷺ: ’’التائب من الذنب، کمن لا ذنب له‘‘. اھـ (ج۲، ص۲۰۰)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0