میری بیوی کا تین مہینے سے رسولی کا علاج ہورہاہے، ماہواری کے دنوں میں بے قابو ہوجاتی ہے، خون رکتا نہیں ہے اور سات دن کے بعد خون روکنے کیلئے دوا لینی پڑتی ہے ۲۱ دن کی دوا ہوتی ہے دن میں تین بار۔ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اس بیماری کی حالت میں روزہ کیسے رکھے؟ اوراگر روزہ نہیں رکھ سکتی تو اس کا کفارہ کیا ہوگا؟ اور کیا ماہواری کے سات دن بعد پاکی کا غسل کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
سائل کی بیوی کو اگر ہر ماہ سات دن حیض آنے کی عادت تھی جس کے متعلق اسے معلوم تھا، اور اب بیماری کی وجہ سے مسلسل خون آنا شروع ہوگیا ہو تو ایسی صورت میں سائل کی بیوی کے ہر ماہ عادت کے مطابق سات دن حیض کے اور اس کے علاوہ بقیہ دن استحاضہ کے شمار ہوں گے جس میں اس کے لیے روزے رکھنے اور نماز پڑھنا جائز اور درست ہوگا۔
کما رد الرد: (ودماستحاضة) حکمه (کرعاف دائم) وقتا کاملا (لا یمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحدیث ’’توضئي وصلي وإن قطر الدم علی الحصیر اھ (۱/ ۲۹۸)
وفیه ایضًا: (وصاحب عذر من به سلس) بول لا یمکنه إمساکه (أو استطلاق بطن أو انفلات ریح أو استحاضة) أو بعینه رمد أو عمش أو غرب، وکذا کل ما یخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة).
بأن لا یجد فی جمیع وقتها زمنا یتوضأ ویصلي فیه خالیا عن الحدث اھ. (۱/ ۳۰۵) واللہ اعلم بالصواب!
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0