اگر لیکوریا یا مذی (Labia minora) کے اندر ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا؟ جبکہ ابھی تک کپڑے یا جسم کے بیرونی حصہ پر نشان موجود نہ ہو ۔
(2) اگر روزہ کی حالت میں استنجاء کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کی تیسری انگلی کا ابھرا ہوا حصہ (Labia minora) کے اندر لگے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ جبکہ لیکوریا صاف کرنا مقصود ہو؟
لیکوریا اور مذی وغیرہ کی رطوبت فرجِ داخل (شرم گاہ ) سے تجاوز کرکے بیرونی حصہ میں آجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا ، اگرچہ (فرجِ خارج) شرم گاہ کے بیرونی حصے سے باہر نہ نکلے ، جبکہ روزے کی حالت میں عمداً تر انگلی جس پر پانی وغیرہ لگا ہو شرم گاہ کے اندرونی حصہ میں داخل کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ، البتہ بھول کر داخل کی تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔
کما فی رد المحتار : تحت(قوله : و الفرج الداخل) أما لو احتشت في الفرج الخارج فابتل داخل الحشو انتقض ، سواء نفذ البلل إلى خارج الحشو أو لا للتيقن بالخروج من الفرج الداخل و هو المعتبر في الانتقاض لأن الفرج الخارج بمنزلة القلفة ، فكما ينتقض بما يخرج من قصبة الذكر إليها و إن لم يخرج منها كذلك بما يخرج من الفرج الداخل إلى الفرج الخارج و إن لم يخرج من الخارج اهـ (1/149)۔
و فی الفتاوی الھندیة : ولو أدخل أصبعه في استه أو المرأة في فرجها لا يفسد و هو المختار إلا إذا كانت مبتلة بالماء أو الدهن فحينئذ يفسد لوصول الماء أو الدهن هكذا في الظهيري ، هذا إذا كان ذاكرا للصوم و هذا تنبيه حسن يجب أن يحفظ؛ لأن الصوم إنما يفسد في جميع الفصول إذا كان ذاكرا للصوم و إلا فلا، هكذا في الزاهدي اھ(1/204)۔
و فی تبیین الحقائق : لو أدخلت الصائمة أصبعھا فی فرجھا أو دبرھا لا یفسد علیٰ المختار الا أن تکون مبلولة بماء أو دھن اھ (1/330)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0