میرا مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر میں اپنی نماز میں التحیات پڑھتے وقت شہادت کی انگلی اٹھانا بھول جاتی ہوں، جس کی وجہ سے پھر میں سجدہِ سہو کرتی ہوں، اگر ہم سجدہِ سہو میں بھی شہادت کی انگلی اٹھانا بھول جائیں، تو کیا ہماری نماز ہو جائیگی؟
تشہد میں اشھد ان لا الہ الا اللہ پڑھتے وقت شہادت کی انگلی اٹھانا مسنون ہے، لیکن اگر تشہد کے دوران شہادت کی انگلی اٹھانا بھول جائیں، تو اسکی وجہ سےسجدہِ سہو لازم نہیں ہوتا، اس لیے تشہد میں فقط انگلی نہ اٹھانے سے سائلہ کو سجدہِ سہو نہیں کرنا چاہیئے، اور اس سے سائلہ کی نماز پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
كما في تقريرات الرافعي: انما اختار صاحب البرھان بسط الأصابع والاشارة بالمسبحة فقط تحصیلاً للمسنون من الاشارۃ ۔(63/1)
وفي رسائل ابن عابدين: قال نجم الدين الزاهدي لما اتفقت الروايات عن اصحابنا جميعاً في كونه سنة (الى قوله) كان العمل بها أولی اھ(121/1)
سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا
یونیکوڈ سجدہ سھو 1ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا
یونیکوڈ سجدہ سھو 0اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم
یونیکوڈ سجدہ سھو 2فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟
یونیکوڈ سجدہ سھو 0