السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ !
میں جہاں کام کرتا ہوں انہوں نے مجھے نئی برانچ میں اچھا عہدہ دینے کے عوض تنخواہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، اب جب نئی برانچ کھلی ہے تو مجھے وہاں بھیج دیا گیا ہے، کام کی نوعیت بڑھ گئی ہے لیکن تنخواہ نہیں بڑھارہے ، حالاں کہ مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا؟ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں تنخواہ میں اضافے کی رقم کا وعدہ کسی کنٹریکٹر سے لے کے پورا کر سکتا ہوں؟ یعنی کام کا بل زیادہ بنوا کے رقم پوری کر سکتا ہوں؟ برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں، میں شدید مالی اور دماغی مشکل کا شکار ہوں؟
ادارہ نے جب سائل سے ذمہ داری بڑھانے کے عوض تنخواہ میں بھی اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، تو ادارہ کے ذمہ اس وعدہ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے سائل کی تنخواہ میں کام کی نوعیت کے مطابق اضافہ کرنا شرعاً لازم تھا، جس کے خلاف کرنے کی وجہ سے ادارے کے ذمہ داران گناہ گار ہو رہے ہیں، تاہم اگر ادارہ اپنے وعدہ کی پاسداری نہیں کرتا، تو ادارے کے ذمہ داران سے دوبارہ اس سلسلہ میں باضابطہ بات چیت کی جاسکتی ہے ، اس سے قبل سائل کے لئے مذکور طریقۂ کار کے ذریعہ اضافی رقم وصول کرنا شرعاً جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔
لما في التنزيل العزيز: {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا} [النساء: 29]۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0