میرا حیض عموماً ۲۸ دن کے بعد ہوتا ہے لیکن اس دفعہ پہلی مرتبہ میرا حیض ۱۱؍ دن کے وقفے سے شروع ہوگیا ہے کیا اس کو استحاضہ مانا جائے گا؟ اگرچہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے، یا یہ حیض ہے؟ مجھے نماز چھوٹنے کا خطرہ ہے، لہٰذا برائے مہربانی جلد از جلد جواب دیجئے گا۔ جزاک اللہ!
صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کو پہلی بار عادت کے خلاف گیارہ دن کے وقفے سے خون آیا ہو، تو چونکہ طہر کی مدت کے مکمل ہونے سے پہلے خون آیا ہے، لہٰذا گیارہ دن کے بعد عادت کے ایام تک آنے والا خون استحاضہ شمار ہوگا، اور ان دنوں کی نماز کی ادائیگی لازم ہوگی۔
كما فی ذخر المتأهلین: والعادة تثبت بمرة واحدة فی الحیض والنفاس دما او طهرًا إن كان صحیحین وتنتقل كذالك زمانا بان لم ترفیه او طهرًا إن كان صحیحین وتنتقل كذالك زمانا بان لم ترفیه او رأت قبله. اهـ (۲۶)
وفیه ایضًا: والطهر التام طهر خمسة عشرة یومًا فصاعدًا. (۱۷)
وفی شرح ذخر المتأهلین للعلامة الشامی: واما المعتادة (فان رأت ما یوافقها) ای یوافق عادتها زمانا وعددا(فظاهر) ای كله حیض ونفاس (وان رأت ما یخالفها) فی الزمان او العدد او فیهما فحینئذٍ قد تنتقل العادة وقد لا تنتقل ویختلف حكم ما رأت (فتتوقف معرفته) ای معرفة حال ما رأت من الحیض والنفاس والاستحاضة (علی انتقال العادة فان لم تنتقل) كما اذا زاد علی العشرة او الاربعین (زدت الی عادتها) فیجعل المرئی فیها حیضًا او نفاسا (والباقی) ای ما جاوز منها الستحاضة.اهـ (۴۱)
وفی الدر المختار: (واقل الطهر) بین الحیضتین او النفاس والحیض (خمسة عشر یومًا) ولیالها اجماعًا (ولا حد لاكثره) وان استغرق العمر. اهـ (ج:۱، ص:۲۸۵)
وفی الهندیة: وان جاوز العشرة ففی المبتدأة حیضها عشرة ایام وفی المعتادة معروفها فی الحیض حیض والطهر طهر هكذا فی السراج الوهاج. اهـ (ج:۱، ص:۳۷)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0