ملازمت

کیا مزدور کو روٹی،کپڑا ،مکان اور طبی سہولیات دینا مالک کی ذمہ داری ہے؟

فتوی نمبر :
42968
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کیا مزدور کو روٹی،کپڑا ،مکان اور طبی سہولیات دینا مالک کی ذمہ داری ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا مزدور کو روٹی،کپڑا ،مکان اور طبی سہولیات دینا مالک کی ذمہ داری ہے؟ اگر ریاست اسے دینے پر مجبور کرے تو مالک کو کیا کرنا چاہیے؟ فقہ اسلامی کی روشنی میں جواب درکار ہے۔جزاک اللہ خیرا ً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شرعی طورپر مالک کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ مزدور کو روٹی،کپڑا،مکان اور طبی سہولیات فراہم کرے،البتہ اگر مالک نے ملازم کے ساتھ شروع معاہدہ میں ہی بنیادی تنخواہ کے ساتھ مذکورہ سہولیات دینا بھی طے کیا ہو یا عرف میں مذکورہ سہولیات ملازمین کو فراہم کرنا مالک کی ذمہ داری ہو تو ایسی صورت میں مالک کا اپنے ملازمین کو مذکورہ سہولیات فراہم کرنا ضروری ہوگا،اور ایسی صورت میں مالک کو حکومت کی طرف سے ان سہولیات کی ادائیگی کا پابند بنایا جاسکتا ہے،تاہم اگر مالک کی طرف سے اپنے ملازمین کے ساتھ کوئی معاھدہ نہ ہو اور نہ ہی ایسی سہولیات ملازمین کو فراہم کرنا معروف ہو تو ایسی صورت میں مالک کے ذمہ مذکورہ سہولیات کی فراہمی لازم نہ ہوگی،اور نہ ہی حکومت کی طرف سے اسے جبراً پابند کرنا جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی رد المحتار: استأجر عبدا أو دابة على أن يكون علفها على المستأجر، ذكر في الكتاب أنه لا يجوز.
وقال الفقيه أبو الليث: في الدابة نأخذ بقول المتقدمين، أما في زماننا فالعبد يأكل من مال المستأجر عادة اهـ.
قال الحموي: أي فيصح اشتراطه. واعترضه ط بقوله فرق بين الأكل من مال المستأجر بلا شرط ومنه بشرط اهـ. أقول: المعروف كالمشروط(6/ 47)۔
وفی الفتاوى الهندية: وليس على المستأجر طعامه إلا أن يتطوع بذلك أو يكون فيه عرف ظاهر(4/ 435)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42968کی تصدیق کریں
0     487
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات