ملازمت

الکوحل بنانے والی کمپنی کے لئے سوفٹ ویئر بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
43658
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

الکوحل بنانے والی کمپنی کے لئے سوفٹ ویئر بنانے کا حکم

میں ایک غیر ملکی کمپنی میں بطور آئی ٹی پروفیشنل ( پیشہ ورانہ ) کام کر رہا ہوں ، جو کہ تجارتی سوفٹ ویئر بناتی ہے ، اور ان سوفٹ ویئر کو زندگی سے متعلق تمام کاروبار والوں کو بیچتی ہے جیسے کہ سپورٹس، میڈیکل، پوشاک اور اسی طرح الکحل کا کاروبار بھی ، بسا اوقات ہم الکحل والے گاہک کے سوفٹ ویئر کے ساتھ ڈائیریکٹ کام کرتے ہیں، ان کے سوفٹ ویئر کے مسائل کو حل کرتے ہیں، اس طرح وہ آسان طریقے سے الکحل بیچتے ہیں، کیا اس طرح کی کمپنی سے حاصل ہونی والی آمدنی حلال ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کمپنی کا بنیادی کام اگر سوفٹ ویئر کی تیاری اور اس کو مینٹین کرنے کا ہو، تو سائل کے لیے مذکور کمپنی میں کام کرنا اور تنخواہ کی صورت حاصل شدہ رقم کو اپنے استعمال میں لانا جائز ہے، تاہم الکحل اگر کھجور اور انگور سے کشیدہ ہو تو اس کی خرید و فروخت کے لیے سوفٹ ویئر بنانے میں چونکہ ایک نوع معاونت آتی ہے ، اس لئے سائل کو حتی الامکان کوشش کر لینی چاہیے کہ ایسے سوفٹ ویئر بنانے کی ذمہ داری نہ لیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع : أما الحنفية فالظاهر من متونهم انهم فرقوا بين ما قامت المعصية بعينه ، فكرهوا بيعه كبيع السلاح من اهل الفتنة وبيع امرد ممن يفجر به وبين ما لم تقم المعصية بعينه بل تحتاج إلى صنعه من المشترى ، فاجازوا بيعه كبيع العصير ممن يتخذه خمراً وبيع أرض لمن يتخذه كنيسة اھ(۱/ ۱۸۹)
و في التاتارخانيه : ولو استاجر الذمى مسلما ليبنى له بيعة أو صومعة أوكنيسة جاز ويطيب له الأجر اھ ۱۵/ ۱۳۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
کاشف محمود اسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 43658کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات