میں نے فارمیسی کیا ہوا ہے اور اب شادی کے بعد دو چھوٹے بچے ہیں، شوہر کی آمدنی میں ساس اور نند نے بچوں کو پیچھے رکھا ہوا ہے، ان کی بہت سی ضروریات پوری نہیں ہوسکتی، ابھی میں نوکری بھی نہیں کرسکتی تو کیا میں اپنی ڈگری کسی میڈیسن دوکان پہ کرائے پر دے سکتی ہوں؟
سائلہ کیلئے اپنی ڈگری(سند) میڈیسن دوکان کو کرایہ پر دینا اور اس دوکان سے اس کی بنا پر معاوضہ حاصل کرنا درست نہیں، البتہ اگر سائلہ اپنی ڈگری(سند) دینے کے ساتھ شرعی پردے اور غیر محرموں کے ساتھ اختلاط سے بچتے ہوئے کچھ وقت میڈیسن دوکان میں کام بھی کرے تو پھر اس میڈیسن دوکان سے طے شدہ معاوضہ لینے کی گنجائش ہے۔
کما فی الدر المختار: كتاب الإجارة(الیٰ قوله)وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين بزازية وسيجيء اھ(ج6/ص4)۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0