علمی معلومات

شکوک و شبہات میں مبتلا شخص کا مؤاخذہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
44476
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

شکوک و شبہات میں مبتلا شخص کا مؤاخذہ ہوگا؟

مفتی صاحب! ایک شخص ہے جو دماغی مرض میں مبتلا ہے،مثلاً اس کو دین دنیا کچھ نہیں سمجھ آتی اور اس کو لگتا ہے کہ دین یہ سب کچھ نہیں ہے، سب جھوٹ لگتا ہے، اور اس کو شک و شبہات نے بھی گھیر رکھا ہے اور کچھ بھی بولتا ہے اور کچھ بھی کر جاتا ہے، لیکن اس کو کسی بھی چیز کا احساس نہیں ہوتا، اس کو ہر معاملے میں شک رہتا ہے، چاہے وہ دین ہو یا پھر کوئی اور معاملہ ہو، یعنی اس کا دماغ صحیح طور پر کام نہیں کرتا اور اس کو یہ بھی شک رہتا ہے کہ یہ میرا باپ ہے کہ نہیں ہے یا پھر میری ماں ہے کہ نہيں، یعنی ساری چیزوں میں شک رہتا ہے اس کو تو کیا ایسے شخص کا اللہ کے یہاں مؤاخذہ ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی سچے مؤمن کو اس قسم کے خیالات اور وساوس کا آنا مخص شیطانی وساوس ہوتے ہیں، جن کا عند اللہ مؤاخذہ نہیں ہوتا، جب تک وہ ہوش و حواس کے باوجود ان کا قولاً یا فعلاً ارتکاب نہ کرلے، تاہم اگر کسی شخص کو مستقل طور پر ایسی حالت در پیش نہ ہو، بلکہ کبھی کبھی یہ معاملہ پیش آتا ہو تو وہ اللہ سے توبہ استغفار کرے، اور کثرت سے یہ دعا”﴿ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ﴾“ پڑھتے رہا کرے، ان شاء اللہ مفید ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في القرآن الكريم: {لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَاتُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ} (البقرة:٢٨٦)
وفي صحيح البخاری: عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن الله تجاوز عن أمتي ما حدثت به أنفسها ما لم تعمل أو تتكلم، وقال قتادة: إذا طلق فی نفسه فليس بشيء۔ اھ (1/2725)
وفي شعب الإيمان: عن سعيد بن مرجانة قال: جلست إلى عبد الله بن عمر فتلا هذه الآية: }لله ما فی السماوات وما فی الأرض{ إلى آخرها فبكى حتى سمعت نشيجه، فقمت حتى أتيت ابن عباس فأخبرته بما تلا ابن عمر فقال: يغفر الله لأبي عبد الرحمن لقد وجد المسلمون منها حلان نزلت مثل ما وجد عبد الله فأنزل الله عز وجل: }لا يكلف الله نفسا إلا وسعها{ الآية. وكانت الوسوسة مما لا طاعة للمسلمين به فصار الأمر بعد إلى قضاء الله تعالى أن النفس لها ما كسبت وعليها ما اكتسبت فی القول والفعل.اھ(1/509)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44476کی تصدیق کریں
0     711
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات