اگر بالفرض ۱۷ مارچ کو حیض شروع ہوا اور ۲۵ مارچ تک رہا پھر ۷ اپریل سے ۱۵ اپریل تک دوبارہ حیض آیا تو دونوں حیض کے درمیان میں ۱۵ دن کا پاکی کا وقفہ نہ ہوا تو یہ ۷ اپریل سے ۹ اپریل تک آیا ہوا خون استحاضہ ہوگا، پورا ۱۶ اپریل تک استحاضہ میں ہی شمار ہوگا؟ ۷ اپریل سے ۱۶ اپریل کے درمیان کن دونوں میں نماز پڑھنا ہوگا؟
سوال میں اس بات کی ضاحت نہیں ایام عادت کتنے دن کے ہیں ، اور دو ماہواریوں کےد رمیان طہر کی مدت کتنی ہے، اسی طرح ہر مہینہ کسی معین تاریخ کو اسے ماہواری آتی ہے، یا غیر معین تاریخوں پر، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر سائلہ کے حیض کے ایام کی عادت متعین ہو، تو مذکور ایام میں سے عادت کے مطابق آنےو الا خون، حیض شمار ہوگا، اور بقیہ ایام استحاضہ کے شمار ہوں گے، اور اس دوران فوت شدہ نماز وغیرہ کی قضا لازم ہوگی۔
کما فی الدر المحتار: و (أقله ثلاثة بلیالیها) الثلاث: فالإضافة لبیان العدد المقدر بالساعات الفلکیة لا للاختصاص، فلا یلزم کونها لیالي تلك الأیام؛ وکذا قوله (وأکثره عشرة) بعشر لیال، کذا رواه الدار قطني وغیره. (والناقص) عن أقله (والزائد) علی أکثره أو أکثر النفاس أو علی العادة وجاوز أکثرهما. (وما تراه) صغیرة دون تسع علی المعتمد وأیسة علی ظاهر المذهب (حامل) ولو قبل خروج أکثر الولد (استحاضة) اھ (۱/ ۲۸۵)
وفی حاشیته: (قوله والزائد علی أکثره) أی فی حق المبتدأة، أما المعتادة فما زاد علی عادتها ویجاوز العشرة فی الحیض والأربعین فی النفاس یکون استحاضة کما أشار إلیه بقوله أو علی العادة الخ. (۱/ ۲۸۵) واللہ اعلم بالصواب
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0