السلاعلیکم! اولیاء کرام کون ہوتے ہیں؟
مسلمان جب خوب عبادت کرتا ہے، اور گناہوں سے بچتا ہے، اور دنیا سے محبت نہیں رکھتا، اور انبیاء علیہ السلام کی طرح اللہ تعالٰی کی خوب تابعداری کرتا ہے تو وہ اللہ کا دوست اور پیارا ہوجاتا ہے، ایسے شخص کو ولی کہتے ہیں۔(بہشتی زیور)
کما قال اللہ تعالٰی: أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ (63)سورۃ یونس)۔
وفی شرح العقائد: وکرامات الاولیاء حق والولی ھو العارف باللہ تعالی وصفاتہ حسب مایمکن الواظب علی الطاعات المجتنب عن المعاصی المعرض عن الانھماک فی الذات والشھوات الخ (صـ105)۔