کیا میڈیکل ریپ کی جاب کرنا جائز ہے؟
واضح ہوکہ میڈیکل ریب کی جاب(طبی نمائندگی کی ملازمت) میں اگر کمپنی کا ملازم مارکیٹ میں ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹور والوں کے پاس جاکر انہیں کمپنی کی تیار کردہ ادویات سے متعارف کرائے اور دیانت داری کے ساتھ دواؤں کی صرف واقعی خصوصیات وفوائد بیان کرے، اس میں جھوٹ وغیرہ سے مکمل پرہیز کرے تو یہ ملازمت جائز ہے اور اس پر ملنے والی تنخواہ بھی حلال ہے،لیکن طبی نمائندہ کیلئے اس دوران دواؤں کی غیرِ واقعی خصوصیات بیان کرنا یا پھر ڈاکٹروں کو رشوت دے کر کوئی ٹارگٹ دے دینا کہ اتنی مقدار میں ہماری دوائیاں مریضوں کو لکھ کردیں(جیسا کہ آج کل یہ طریقہ رائج ہے) شرعاً ناجائز عمل ہے، جس سے ملازم کو اجتناب لازم ہے۔
کما فی سنن ابی داؤد: عن عبد اللہ بن عمرو قال لعن رسول اللہ ﷺ الراشی والمرتشی اھ(2/148)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0