علمی معلومات

مہر نبوت پر تحریر شدہ عبارات کے متعلق مفصل فتویٰ

فتوی نمبر :
45397
| تاریخ :
2021-04-28
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

مہر نبوت پر تحریر شدہ عبارات کے متعلق مفصل فتویٰ

حضور ﷺ کی مہر نبوت میں کچھ تحریر وغیرہ تھی یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مہر نبوت کے متعلق تو روایات بکثرت ذخیرہ احادیث میں موجود ہیں، جو تواتر معنوی یا درجہ شہرت تک پہنچی ہوئی ہیں ، مگر مہر نبوت پر کچھ لکھا تھا یا نہیں، اگر لکھا تھا تو کیا لکھا تھا، اسکے متعلق کوئی مستند روایت نہیں ہے، تاہم بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پر کچھ مکتوب تھا، اور اس مکتوب کے متعلق متعدد اقوال منقول ہیں۔
(1) ملاعلی قاری رحمہ الله ابن حبان کے حوالے سے لکھتے ہیں، کہ اس پر " محمد رسول الله "لکھا تھا۔ (جمع الوسائل۔ ص: 59)
اسی طرح ابن عساکر نے تاریخ نیشاپور میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی یہ روایت نقل کی ہے کہ اس پر گوشت سے " محمد رسول اللہ " لکھا تھا۔ (حاشیہ دلائل النبوۃ ص :260)
(2) ابن دحیہ نے کتاب التنویر میں ذکر کیا ہے کہ مہر نبوت کے اندرونی حصہ پے" اللہ وحدہ " اور اوپری حصہ پر" توجہ حيث شئت فانك منصور "لکھا ہوا تھا (حاشیہ دلائل النبوة - ص: 260)
(3) حکیم ترمذی لکھتے ہیں کہ اس پر "اللہ وحدہ لاشریک لہ" لکھا تھا (شمائل ابن کثیر ص:51)
(4)ا بوالد حاح د مشقی نے لکھا ہے کہ اس کے سطر اول میں " لا الہ الا الله " ، اور دوسری سطر میں " محمد رسول الله "لکھا تھا ،(سبل الہدی ج 2/ص/48)
حافظ ابن حجر عسقلانی نے ان تمام اقوال کی تردید کی ہے، چنانچہ وہ فرماتے ہیں کہ اس سلسلے کی وہ تمام روایتیں جس میں مہر نبوت پچھنےکے داغ کی طرح ہونے کا ، یاسبز و سیاہ نشان ہونے کا ذکر ہے یا بعض روایتوں میں لکھائی کا ذکر ہے کہیں ثابت نہیں ، ابن حجر کے اس قول کو علامہ مناوی نے شرح شمائل ، ابو صالح دمشقی نے سبل الہدی میں اور ملا علی قاری نے جمع الوسائل میں نقل کرنے کے بعد کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ان حضرات نے حافظ ابن حجر کی تحقیق کو معتبر قرار دیتے ہوئے اس قسم کی تمام روایتوں کو غیر ثابت تسلیم کیا ہے اور محدث ابن حبان کی روایت پر ابن حجر نے رد کیا ہے کہ یہ ان کا وہم ہے کہ انہوں نے غیر ثابت روایت کو صحیح قرار دیا ہے، چنانچہ مذکور تفصیل سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ مہر نبوت پر مختلف الفاظ تحریر ہونے کے متعلق جو روایات ہیں وہ صحیح سند کیساتھ ثابت اور منقول نہیں ،جمع الوسائل فی شرح الشمائل" کے حوالہ سے ابن حجرکی تحقیق ملاحظہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

وقال العسقلانی:وروایة: كاثر محجم أو كركبة عنز أو کشامة خضراء أو سوداء مكتوب فيها محمد رسول الله أوسر فانک المنصور لم يثبت منها شيء وتصحيح ابن حيان ذلك وهم (جمع الوسائل 1/ 59)
وفی سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد : الثامن: قال الحافظ: ما قیل أن الخاتم كان كاثر الحجم أو كالشامة السوداء أو الخضراء مكتوب عليها، لا إله إلا الله محمد رسول الله أو سر فإنك المنصور، ونحو ذلك فلم یثبت من ذلك شيء ولا يغير بما وقع في صحيح ابن حبان فإنه غفل حيث صحح ذلك اھ (51/2)
وفی دلائل النبوة للبيهقي محققا: و في كتاب المولد لابن عابد كان نورا یتلالاً وفي سيرة ابن أبي عاصم عذرة كعذرة الحمامة قال أبو أيوب يعني فرطمة الحمامة وفي تاريخ نیسابور مثل البندقة من لهم مكتوب فيه باللحم الله رسول الله) ، وعن عائشة رضي الله تعالى عنها كتيبة صغيرة تضرب إلى الدهمة وكانت مما يلي القا قالت فلمسته حين توفي فوجدته قد ربع وقبل كركة العار أسنده أبو عمر عن عباد بن عمرو وذكر الحافظ ابن دحية في كتابه التصوير كان الخاتم الذي بين كتفي رسول الله عليه الصلاة والسلام كانه بضة حمامة مكتوب في باطنها (الله وحده) وفي ظاھرھا(توجه حيث شئت فإنك منصور ) ثم قال هذا حديث غريب استنكره قال وقیل كان من نور فإن قلت هل كان عالم النبوۃ بعد ميلاده أو ولد وهو معه قلت قیل ولد وهو معه اھ (1) 260)
وفي ايضاوفی تاريخ نیسابور: مثل البندقة من لهم مكتوب فيه باللحم: محمد رسول الله اھ(1/ 260)
وفی سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد:روى ابن حبان في صحيحه من طريق إسحاق بن إبراهيم قاضي سمر قند حدثنا ابن جريج عن عطاء عن ابن عمر رضي الله تعالى عنها قال : كان خاتم النبوة على ظهر النبي صلى الله عليه وسلم مثل البندقة من لهم مكتوب فيها، محمد رسول الله، اھ (2/ 46)
وفیه أيضا: ونقل أبو الخطاب بن دحية رحمه الله تعالى عن الحكيم الترمذي أنه قال: كان الخاتم الذي بين كتفي رسول الله صلى الله عليه وسلم كانه بيضة حمامة مكتوب في باطنها الله وحده، وفي ظاهرها: توجه حيث شئت فإنك منصور ام (52/2)
وفيہ ايضاء التاسع عشر: أنه كان بين كتفيه صلى الله عليه وسلم كدارة القمر مكتوب فيها سطران: السطر الأول: لا إله إلا الله، وفي السطر الأسفل: محمد رسول الله. رواه أبو الدحداح أحمد بن إسماعيل الدمشقي رحمه الله تعالى في الجزء الأول من سيرته. قال في «المورد» و«الغرر» وهو باطل بين البطلان اھ(2/ 48)
وفی الأنوار في شمائل النبي المختارة على أنس بن مالك رضي الله تعالى عنه قال كان نقش خاتم النبي صلى الله تعالى عليه وسلم : محمد سطر ورسول سطر والله سطر صحیح اھ (ص: 512)
الخصائص الكبرى: وأخرج ابن عساكر من طريق أبي الزبير عن جابر قال بين كتفی آدم مكتوب محمد رسول الله خاتم الشبيبين اهـ (1/ 14)
وفي كتاب الترمذي الحكيم: كيفة حمام، مكتوب في باطنها الله وحده لا شريك له، وفي ظاهرها: توجه حيث كنت فإنك منصوراھ شرح الزرقاني على المواهب اللدنية بالمنح المحمدية (1/ 293) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45397کی تصدیق کریں
0     1339
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات