ارتداد

آپ ﷺکو نبی اور رسول نہ ماننے والے کا حکم

فتوی نمبر :
45709
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

آپ ﷺکو نبی اور رسول نہ ماننے والے کا حکم

اگر کسی عورت کا شوہر ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کو نہ مانے تو کیا اس عورت کا نکاح میں رہنا اپنے شوہر کے ساتھ جائز ہے یا وہ دونوں ایک دوسرے کے لئے حرام ہوں گے، فتوی دیں کہ اس عورت کے لئے شریعت میں کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو نبی اور رسول نہ مانے یا آپ کو آخری نبی ماننے سے انکاری ہو تو ایسا شخص مسلمان نہیں ہے، لہذا اس کے ساتھ کسی بھی مسلمان خاتون کا نکاح جائز نہیں۔ لیکن سوال میں یہ تفصیل ذکر نہیں کی گئی ہے کہ مذکور خاتون کا شوہر نکاح سے قبل بھی انہیں کفریہ عقائد کا قائل تھا یا نکاح کے بعد اس نے یہ عقائد و نظریات اختیار کیے ؟ نیز اگر نکاح سے قبل اس کا یہی عقیدہ تھا تو مذکور خاتون کو اس کا علم تھا یا نہیں؟ لہذا مذکور تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ بھیج دیں، اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر مع الرد : و ارتداد احدهما اى الزوجين (فسخ) فلا ينقض عددا (عاجلا) بلا قضاء فللموطؤة ولو حكما كل مهرها، لتاكده به ولغيرها نصفه لو سمى و المتعة لو ارتد وعليه نفقة العدة.
وفي الرد : قوله بلا قضاء اى بلا توقف على قضاء القاضي، وكذا بلا توقف على مضى عدة في المدخول بها كما في البحر (3/425)
وفي الہندیۃ: اذا ارتد احد الزوجين عن الاسلام وقعت الفرقة بغير طلاق في الحال قبل الدخول بعد (1/317)
و فی الهداية في شرح بداية المبتدي : وإذا ارتد أحد الزوجين عن الإسلام وقعت الفرقة بغير طلاق(1/ 215)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفروزعلی فیروز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45709کی تصدیق کریں
0     942
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات