ملازمت

فیول الاؤنس کا کیش بیک لینے کا حکم

فتوی نمبر :
46412
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

فیول الاؤنس کا کیش بیک لینے کا حکم

میں ایک پرائیوٹ انڈسٹری میں جاب کرتا ہوں جہاں ڈپٹی مینیجر کو فیول الاؤ ہوتا ہے، لیکن اس کے رولز ہیں، کمپنی پالیسی کے مطابق کار اونر شپ لازمی ہو، بلکہ سب کسی بھی فرینڈ یا فیملی ممبر کی کار اپنے نام کر واکر کمپنی کو شوکر واکر فیول لیتے ہیں، اور جو فیول بچ جاتا ہے لمٹ سے اس کو کیش بیک کر والیتے ہیں پیٹرول پمپ سے۔
سوال یہ ہے کہ ایسے فیول لینا جائز ہے ؟ میری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ سے بات ہوئی، وہ کہتے ہیں یہ آپ کو سیلری کی مد میں دیتے ہیں اور رول اس لیے بنائے جاتے ہیں کیونکہ گورنمنٹ لیول پر مجبوری ہے پالیسیز دکھانا، اس لیے آپ کو الاؤ ہے جتنا فیول ملاضروری نہیں ہے اتنا استعمال بھی ہو، تو یہ لینا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور فیول واقعۃً سیلری کی مد میں دیا جاتا ہو، اور اس حوالہ سے بنائے گئے رولز عملی طور پر نافذ نہ ہوں، بلکہ ان کی حیثیت فقط ایک رسمی کاروائی کی ہو ، اور انتظامیہ پوری طرح سے حقیقی صورت حال سے واقف بھی ہو، تو ایسی صورت میں متعلقہ ملازمین کے لیے مذکور فیول اور کیش بیک کی صورت میں اس کی رقم وصول کرنے کی بھی شرعاً گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن أبي داود: 3594 - حدثنا سليمان بن داود المهري، أخبرنا ابن وهب، أخبرني سليمان بن بلال، ح وحدثنا أحمد بن عبد الواحد الدمشقي، حدثنا مروان يعني ابن محمد، حدثنا سليمان بن بلال، أو عبد العزيز بن محمد شك الشيخ عن كثير بن زيد، عن الوليد بن رباح، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الصلح جائز بين المسلمين» زاد أحمد، «إلا صلحا أحل حراما، أو حرم حلالا» وزاد سليمان بن داود، وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «المسلمون على شروطهم» اھ (3/ 304) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46412کی تصدیق کریں
0     253
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات