السلام علیکم! میرے ذہن میں ایک سوال آتا ہے ،جو مجھے ہر وقت پریشانی میں ڈالتا ہے۔ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔ ’’دین‘‘ ’’مذہب‘‘ ’’مسلک اور فرقہ‘‘ میں کیا فرق ہے ؟
’’دین‘‘ ’’مذہب‘‘ اور ’’مسلک ‘‘ میں اصل اور مآل کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے۔ تینوں الفاظ باہم مترادف (ہم معنی) اور ایک دوسرے کی جگہ بکثرت استعمال بھی کئے جاتے ہیں ۔ بعضوں نے صرف معانی اور استعمال کے لحاظ سے کچھ فرق کیا ہے ۔ اللہ کی طرف منسوب ہو تو "دین" (۲) رسول کی طرف منسوب ہو تو " ملت (۳) مجتہد کی طرف منسوب ہو تو "مذہب" کہتے ہیں۔
در اصل دین احکامات شرعیہ کے اتباع اور رسول علیہ السلام کی فرمانبرداری کا نام ہے۔ اور مذہب " و " مسلک" دونوں "دین" پر چلنے کا راستہ و طریقہ کے معنی میں ہیں، جبکہ فرقہ ایک ایسے گروہ اور جماعت کو کہا جاتا ہے جو ایک مخصوص طریقہ کار پر عمل پیرا ہو ۔
ففي التعريفات: الدِّين والملة: متحدات بالذات، ومختلفان بالاعتبار؛ فإن الشريعة من حيث إنها تطاع تسمى: دينًا، ومن حيث إنها تُجمع تسمى: ملة، ومن حيث إنها يُرجَع إليها تسمى: مذهبًا، وقيل: الفرق بين الدين، والملة، والمذهب: أن الدين منسوب إلى الله تعالى، والملة منسوبة إلى الرسول، والمذهب منسوب إلى المجتهد. (ص: 105، 106)