السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! حضرت مجھے امید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ خیریت سے ہونگے ، کیا آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ آیا درج ذیل روایتیں مستند ہیں اور اور انکے متعلقہ ذرائع ؟
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : قریش کا یہ معمول تھا کہ وہ (مسجد میں) حلقے بناتے تھے اور بیت اللہ کے اردگرد گفتگو کرتے تھے، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بعد کے زمانے میں جو لوگ مسجد میں حلقہ بنا کر بیٹھیں گے ان کا امام دنیا ہو گا ان کے ساتھ مت بیٹھو اللہ کو ان کی کوئی ضرورت نہیں۔
سوال میں ذکر کردہ پہلی روایت جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف منسوب ہے وہ تو تلاش بسیار کے باوجود ہمیں نہ مل سکی ، البتہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی مذکورہ روایت ”نیل الاوطار“ میں موجود ہے لیکن یہ روایت سند کے اعتبار سے انتہائی ضعیف ہے۔
کما فى نيل الأوطار: وَأَمَّا التَّحَلُّق فِي الْمَسْجِدِ فِي أُمُورِ الدُّنْيَا فَغَيْرُ جَائِزٍ. وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ «سَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَجْلِسُونَ فِي الْمَسَاجِدِ حِلَقًا حِلَقًا أَمَانِيُّهُمْ الدُّنْيَا فَلَا تُجَالِسُوهُمْ فَإِنَّهُ لَيْسَ لِلَّهِ فِهِمْ حَاجَةٌ)) ذَكَرَهُ الْعِرَاقِيُّ فِي شَرْحِ الترمذی قَالَ: وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ فِيهِ بِزَيْغِ أَبُو الْخَلِيلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا۔الحدیث (2/186)
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0