رجوع طلاق

کیا دو طلاقِ رجعی کے بعد رجوع ہوسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
49077
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

کیا دو طلاقِ رجعی کے بعد رجوع ہوسکتا ہے؟

میں نے اپنی بیوی کو مؤرخہ 2 جون 2021 میں طلاق کا پہلا نوٹس بھیجا , اسکے بعد 30 جون 2021 میں دوسرا نوٹس بھیجا , جبکہ اب ساتواں ماہ ہے اور میں نے تیسرانوٹس نہیں بھیجاہے , میں اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں براہِ کرم آگاہ فرمائیں کہ بمطابق شریعت کیا طریقہ ہے کہ میں اپنی بیوی کو واپس گھر لاسکوں ؟
نوٹ: سائل سے فون پر معلوم ہوا کہ پہلے اور دوسرے نوٹس میں طلاق کے الفاظ بالترتیب درجِ ذیل ہیں (1) میں پہلی طلاق دیتا ہوں(2) میں دوسری طلاق دیتا ہوں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجنے کے اٹھائیس دن بعد جب دوسری طلاق کا نوٹس بھیجا تو اس سے سائل کی بیوی پر دو رجعی طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ، چنانچہ اگر سائل نے دورانِ عدت تین ماہواریاں گزرنے تک زبانی طور پر یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر کے یا شہوت کیساتھ چھو کر رجوع نہ کیا ہو اور عدت گزرچکی ہو ، تو دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے اور دونوں ایک دوسرے کیلئے اجنبی بن گئے ہیں ، اور بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ، تاہم اگر دونوں دوبارہ ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باقاعدہ ایجاب و قبول کر کے تجدیدِ نکاح لازم ہو گا، البتہ آئندہ سائل کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار باقی ہو گا، اس لئے آئندہ طلاق کےمعاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي التنزيل العزيز: الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ)
(البقرہ :229)۔
وفی الھدایة: فالصريح قوله أنت طالق ومطلقة وطلقتك فهذا يقع به الطلاق الرجعي " لأن هذه الألفاظ تستعمل في الطلاق ولا تستعمل في غيره فكان صريحا وأنه يعقب الرجعة بالنص " ولا يفتقر إلى النية " لأنه صريح فيه لغلبة الاستعمال " وكذا إذا نوى الإبانة " لأنه قصد تنجيز ما علقه الشرع بانقضاء العدة فيرد عليه. اھ (1/225)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 49077کی تصدیق کریں
0     606
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق دینے کے ڈیڑھ سال بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات