ڈیجیٹل مارکٹنگ سیکھنا کیسا ہے ۔
واضح ہو کہ کسی بھی کاروبار کی جواز اور عدم کا تعلق اس کاروبارکی نوعیت اور طریقہ کارسے ہوتاہے، اگر وہ کاروبار بنیادی پر حلال اور جائز اور ہو تو اس کاروبار کو کرنا اور سیکھنا بھی شرعاجائز اور درست ہوتاہے، اور اگر وہ کاروبار غیرشرعی ہو، یا اسے سیکھنے کے دوران غیر شرعی امورکا ارتکاب کرنا پڑتاہو، تو اس کا کرنا اور سیکھنا ہر دورامور شرعاناجائز اور حرام ہوں گے۔
جبکہ سائل نے یہ وضاحت نہیں کی، کہ وہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کس نوعیت کا کاروبار سیکھنا اور کرنا چاہ رہاہے؟ تاکہ اسی کے مطابق حکم شرعی بیان کیاجاتا، تاہم مروجہ دیجیٹل مارکیٹنگ میں عموما غیرشرعی امور (جیسے نامحرم عورتوں کی تصاویر ، ویڈیوز اور جعل سازی ودھوکہ دہی وغیرہ) کثرت کے ساتھ پائے جاتے ہیں ، اس لیے اس طرح کاروبار سیکھنے اور کرنے سے اجتناب ضروری ہے۔ تاہم اگر کہی پر ان غیرشرعی امور سے پاک ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا طریقہ کار موجود ہو، اور اس میں کام بھی شرعی تقاضوں کے مطابق کیاجاتاہو، تو اس کو سیکھنے اور کرنے میں شرعابھی کوئی قباحت نہ ہوگی۔