خواتین کے مخصوص مسائل

حالت حیض میں مہندی لگانا اور طہارت کے بعد فورا نہانے کا حکم

فتوی نمبر :
5205
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حالت حیض میں مہندی لگانا اور طہارت کے بعد فورا نہانے کا حکم

السلام علیکم چند غلط فہمیوں کے سلسلے میں سوالات ہیں درست کردیجئے
(۱)۔ چند عورتوں میں یہ بات ہے کہ حیض کے دوران اگر مہندی لگائی، تو پانچ یا سات دن میں مہندی کا رنگ نہیں اُترتا ،تو اس کی وجہ سے غسل قبول نہیں یعنی نہیں ہوتا ،کیا یہ درست ہے؟
(۲)۔ کیا حیض کے بعد کے غسل میں بالوں کا صاف کرنا ضروری ہے یا جب بھی چالیس دن کے اندر صاف کرلئے جائیں، ہماری روش یہ ہے کہ حیض کے بعد کے غسل میں صاف کرتے ہیں، مگر اکثر کسی وجہ یا ٹائم کی کمی یا صاف کرنے کیلئے کچھ میسر نہیں ہوتا ،تو ایسے ہی غسل کرلیتے ہیں ،تاکہ نماز پڑھ سکیں اس کا کیا حکم ہے؟
(۳)۔ اکثر اگر آپ کریم سے صاف کریں تو مکمل بال جڑ سے صاف نہیں ہوتے اوپر اوپر سے ہوتے ہیں، کیا جڑ سے صاف کرنا ضروری ہے؟
(۴)۔ ہمارے بڑے کہتے ہیں کہ جب تک ۷ دن نہ ہوں، تو مت نہاؤ اور میں نے کتابوں میں پڑھاہے کہ جب خون ختم ہوگیا، تو نہالو اس پر بحث ہے اس معاملہ سے آگاہ کریں؟
(۵)۔ کچھ لوگوں سے سناہے کہ ایک دفعہ وضو کرکے اس سے نماز پڑھ لیجیے اگر بیچ میں ہوا نکلے تو کچھ نہیں ہوتا ،اگلی نماز میں ضو کرلیں میں نے ایسانہیں پڑھا اس کے متعلق بتائیں؟
(۶)۔ کیا ہم خود گھر میں تفسیر قرآن مجید پڑھ سکتے ہیں ؟ہمارے گھر میں مفتی شفیع عثمانی صاحب کی تفسیر موجود ہے خود پڑھ لیں یا کسی استاد سے پڑھنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱)۔ واضح ہو کہ مذکور بات کی شرعاً کوئی حیثیت اور حقیقت نہیں، بلکہ اس حالت میں بھی مہندی لگانے کے بعد غسل کی درستگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور غسل بلا شبہ ہوجائے گا۔
(۲)۔ واضح ہو کہ زیرِ ناف اور دیگر غیر ضروری بال ہر ہفتہ صاف کرنا مستحب ہے اور پندرہ دن میں ایک بار صاف کرنا جائز ہے اور چالیس دن کے بعد تک چھوڑے رکھنا ناجائزاور گناہ کی بات ہے ،جبکہ ان کا حیض کے بعد کے غسل میں صاف کرنا کوئی ضروری اور لازمی نہیں، کسی وقت بھی کرسکتے ہیں اور اگر اس عادت کا دورانیہ چالیس دن سے کم بنتاہو، تو ماہواری کے غسل کے بعد بھی صاف کرسکتی ہیں۔
(۳)۔ واضح ہو کہ کسی کریم اور پاؤڈر کے ذریعے بھی غیر ضروری بالوں کو صاف کرنا درست ہے، خواہ اس سے وہ جلد کے اوپر اوپر سے صاف ہوتے ہوں، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں اور نہ ہی اس صفائی میں مبالغہ شرط ہے۔
(۴)۔ واضح ہوکہ جب کسی عورت کو اس کی عادت کے مطابق حیض بند ہوجائے تو نماز کے آخر وقت تک انتظار کرے اور جب نماز کا وقت نکلنے کا اندیشہ ہو تو غسل کرلے، مزید انتظار نہ کرے، اور اگر دس دن پورے ہونے پر خون بند ہو تو اسی وقت غسل کرے اور بلا وجہ تاخیر کرنے سے احتراز کرے۔
(۵)۔ واضح ہو کہ سبیلین سے ہوا کے خارج ہونے سے بہر صورت وضو ٹوٹ جاتاہے چاہے نماز میں ہو یا نماز کےعلاوہ ہو۔
(۶)۔ بہتر تو یہ ہے کہ قریب کے کسی مدرسۃ البنات جاکر کسی مستند معلمہ سے جو علم تفسیر پر مہارت رکھتی ہو، پہلے اس سے پڑھیں اور پھر اس کی اجازت سے اور اس کی راہنمائی میں خود بھی مطالعہ کرسکتی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى(1/ 154)۔
وفی الرد: صرح به فی المنیة عن الذخیرة فی مسألة الحناء والطین والدرن معللًا بالضرورة. (۱/ ۱۵۴)
فی الدر المختار: ویستحب حلق عانته وتنظیف بدنه بالاغتسال فی کل اسبوع مرة وجاز فی کل خمسة عشرة وکره ترکه وراء الاربعین. (۶/ ۴۰۶)
فی احکام تجمیل النساء ان السنة للمرأة النتف.... ویتأدی اصل السنة بکل مزیل. (۷۵)
وفی الفتاویٰ التاتار خانیة: واذا مضت مدة الحیض وهی اکثر المدة عشرة ایام یحکم بطهارتها انقطع الدم اولا اغتسلت أو لم تغتسل مبتدأة کانت او معتادة ولا تؤخر الاغتسال لوقوع التیقن بخروجها عن الحیض... او کانت معتادة وانقطع الدم علی عادتها او فوق عدادتها... اخرت الغسل الی آخر الصلٰوة فاذا خافت فوت الصلٰوة اغتسلت وصلت وانما اخرت الاغتسال والصلوٰة احتیاطًا للاحتمال ان یعاودها الدم فی العشرة ولیس فی هذا التاخیر تفویت الشئی ولٰکن انما تؤخر الاغتسال والصلٰوة الٰی آخر وقت المستحب دون الوقت المکروه. (۱/ ۳۳۴)
فی الشامیة تحت (قوله مثل ریح) فانها تنقض لأنها منبعثة عن محل النجاسة. (۱/ ۱۳۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5205کی تصدیق کریں
0     275
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات