(۱)۔ میں نے ایک حدیث پڑھی ہے جس میں تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگائے تو اس پر وضو کرنا لازم ہوجاتاہے، اگر یہ صحیح ہے تو کیا اس کی مراد کپڑے کےساتھ ہے یا کپڑوں کے بغیر؟
(۲)۔ ظہر اور اشراق پڑھنے کا مسنون وقت کون ساہے ،تفصیل سے بتائیں کہ ان دونوں میں کس وقت سے کس وقت تک ممانعت ہے وقت کے ہندسوں میں؟
(۳)۔ کیا ہم اپنے شاہ شہید کے روزے عید کے دوسرے دن سے شروع کرسکتے ہیں یا دو تین دن بعد شروع کرنا چاہیے اور یہ بھی بتائیں کہ روزہ کس وقت کھولنا چاہیے؟ کیا اس وقت کے مطابق جو ہمارے پاس چارٹ میں ہے یا اذان کا انتظار کرنا چاہیے؟
(۱)۔ صحیح احادیث کی روشنی میں شرمگاہ کو کپڑوں کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی چھونے سے وضو میں فرق نہیں پڑتا، جیساکہ درجِ ذیل روایاتِ احادیث سے بخوبی معلوم ہورہاہے، جبکہ سوال میں جس حدیث کا تذکرہ ہے وہ عند المحدثین ضعیف اور ناقابلِ استدلال ہے۔
(۲)۔ اشراق کی نماز عین طلوعِ شمس اور ظہر کی نماز عین زوال کے وقت پڑھنا ممنوع ہے، جبکہ ان دونوں اوقات کے کچھ دیر گزرنے کے بعد ان نمازوں کا پڑھنا بلا شبہ جائز ودُرست ہے۔
(۳)۔ شاہ شہید کے روزے سے سائل کی کیا مراد ہے، اس کی وضاحت کرکے دوبارہ حکم شرعی معلوم کرلینا چاہیے، تاہم عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دو دن اور گیاہ بارہ اور تیرہ ذی الحجہ کے تین دن یعنی پورے سال میں ان پانچ ایام کے روزے رکھنا شرعاً ممنوع ہے، اس کے علاوہ نہیں۔
وفی المشکٰوة: عن طلق ابن علی رضی اللہ عنه قال سئل رسول اللہﷺ عن مس الرجل ذکره بعد ما یتوضأ قال وهل هو إلّابضعة منه. اھ
وفی المرقاۃ تحت قوله علیه السلام (وهل هو إلا بضعة) : بفتح الباء، أي: قطعة لحم (منه) : أي: من الرجل وفي نسخة: منك. أي: فهو كمس بقية أعضائه فلا نقض به. نقل الطحاوي عن علي قال: ما أبالي أنفي مسست أو أذني أو ذكري. وعن عبد الله بن مسعود: ما أبالي ذكري مسست في الصلاة أو أذني أو أنفي. وعن كثير من الصحابة نحوه، وعن سعد لما سئل عن مس الذكر؟ فقال: إن كان شيء منك نجسا فاقطعه ولا بأس به. (1/ 366)۔
وفی الهدایة: لا یجوز الصلٰوة عند طلوع الشمس ولا عند قیامها فی الظهیرة. اھ (۱/ ۸۵)
وفیها، فلو قال للہ علی صوم هذه السنة أفطر یوم الفطر ویوم النحر وایام التشریق اھ (۱/ ۲۲۸) واللہ اعلم
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0