میں نے سرکاری نوکری کے حصول کیلئے ٹیسٹ دیا تھا , اس نوکری کیلئے بنیادی تعلیم میٹرک ہے اور میرے میٹرک میں اچھے نمبر بھی ہیں , لیکن نوکری کے لئے جو ٹیسٹ دیا تھا اس میں کم نمبر حاصل کرنے کی وجہ سے میرا نام میرٹ میں نہیں آیا , یہ نوکری میرٹ کی بنیاد پر دی جاتی ہے یعنی جو ٹیسٹ میں اچھے نمبر حاصل کرے گا اسے میرٹ میں رکھا جائے گا , میرا نام میرٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے میں نے پیسے دیے بغیر سفارش کر کے اپنا نام میرٹ میں رکھوایا , لیکن مجھے جب اس بات کا علم ہوا کہ جن کی سفارش ہوتی ہے انہیں دوسروں کو میرٹ سے نکال کر میرٹ میں رکھا جاتا ہے , تو مجھے بہت دکھ ہوا کہ میری وجہ سے کسی کا حق مارا گیا , حالانکہ میں اس نوکری کیلئے بالکل اہل ہوں اور تمام شرائط پر پورا اترتا ہوں لیکن وجہ صرف یہ تھی کہ میرٹ میں نام نہیں آیا تھا , تو کیا اب وہ نوکری مجھے کرنی چاہیئے یا نہیں ؟ اور اگر کسی کی حق تلفی ہو گئی ہو تو کیا قیامت کے دن مجھ سے سوال ہوگا ؟
اگرسائل واقعۃً اس ملازمت کا اہل ہو لیکن میرٹ لسٹ میں نام نہ آنے کی وجہ سے سفارش کرکے اس میں شامل ہوا ہو، اور اس کی وجہ سے میرٹ لسٹ میں منتخب بندے کو نوکری سے محروم کردیاگیا ہو، تو انتظامیہ کا مذکور طرزِ عمل قطعاً غلط تھا، اور سائل بھی اس جرم میں شریک ہوں گے، تاہم اگر سائل اللہ رب العزت سے اپنی اس غلطی پر توبہ و استغفار کرے، اور اس بندے کے حق میں دعا بھی کرے، کہ اللہ رب العزت اسے کوئی بہترین بدل عطافرمائیں، ان شاء اللہ العزیز امید ہے کہ اخروی اعتبارسے بھی سبکدوشی ہوسکے گی۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0