تحقیق و تخریج حدیث

حضرت خریم بن فاتکؓ کے ایمان لانے کا واقعہ

فتوی نمبر :
58908
| تاریخ :
1996-02-02
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

حضرت خریم بن فاتکؓ کے ایمان لانے کا واقعہ

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مندرجہ ذیل واقعات درست ہیں؟
(۱) حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ جب میں ایمان لایا تو میں اونٹ چراتا تھا تو مجھے دیر ہوگئی جنگل میں، تو میں نے یعنی حضرت ابوہریرہ نے اسی جنگل میں یہ کہا کہ میں نے اپنی جان ان جنات کے بڑے کو حوالے کی ہے تو غیب سے آواز آئی کہ تم ایک اللہ پر ایمان لاؤ اور جاؤ ، مدینہ منورہ میں ایک نبی ہے اس پر ایمان لاؤ ، آیا یہ واقعہ سچ ہے یا نہیں؟
پھر یہ واقعہ حضرت عمرؓ کو بیان کیا تو انہوں نے یہ فرمایا کہ اگر آپ کا یہ واقعہ سچ نہ ہو ا تو میں آپ کو سزا دوں گا آپ اس واقعہ کا گواہ پیش کریں تو حضرت عثمانؓ نے فرمایا کہ اس کا گواہ میں ہوں۔
(۲) ایک چرواہا بکریاں چراہا رہا تھا کہ وہاں پر بھیڑیئے نے اس سے یہ کہا کہ جاؤ مدینہ جاؤ اور وہاں پر ایک نبی ہے، اس پر ایمان لے آؤ ، وہ آئے اور حضور ﷺ پر ایمان لے آئے، آیا یہ واقعہ بھی صحیح ہے یا نہیں؟ اور اس میں یہ بھی ہے کہ حضور ﷺ کو وحی کے ذریعے معلوم ہو ا ا س واقعہ کا تو اچانک وہی چرواہا آگیا۔
(۳) اور ایک صحابی کے بارے میں آتا ہے کہ ان کو بت نے دعوت دی کہ تم اللہ پر ایمان لے آؤ ،اس لئے کہ ہمارا دور چلا گیا، ان صحابی کا نام کیا ہے اور یہ واقعہ صحیح ہے یا نہیں؟ امید ہے کہ مدلل جواب دے کر مشکور فرمائیں گے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) سوال میں مذکور تینوں واقعات درست اور کتبِ حدیث میں موجود ہیں چنانچہ پہلا واقعہ حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھ پیش نہیں آیا بلکہ حضرت ابوہریرہؓ اس حدیث کے راوی ہیں اور یہ واقعہ حضرت خریم بن فاتکؓ کے ساتھ پیش آیا جس کی پوری تفصیل حیاۃ الصحابہ جلد۳، صفحہ ۵۶۶ پر موجود ہے۔
(۲) اور دوسرا واقعہ ایک چرواہے کا ہے مگر اس میں یہ بات کہ ’’آپ ﷺ کو بذریعہ وحی معلوم ہوگیا تھا،ا لخ‘‘ نہیں ہے اس کی پوری تفصیل بھی حیاۃ الصحابہ جلد ۳، ص۶۰۱ پر اور البدایہ والنہایہ جلد۶، ص۱۵۰ پر بھی موجود ہے۔
(۳) یہ واقعہ حضرت عباس بن مرداس اسلمی کے ساتھ پیش آیا اس کی تفصیل بھی حیاۃ الصحابہ جلد ۳، ص۵۷۱ پر موجود ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58908کی تصدیق کریں
0     1888
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سر پر عمامہ پہننے کے بارے میں احادیث مبارکہ

    یونیکوڈ   اسکین   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’اصحابی کالنجوم ‘‘ والی حدیث کی اسنادی حیثیت

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 5
  • ’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • شہد میں بال نکلنے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • گمشدہ چیزکوتلاش کرنے کے لیے درودپاک پڑھنے کاحکم حدیث میں موجودہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • سلام کے الفاظ کہاں تک ثابت ہیں؟َ

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’حضرت علیؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے‘‘ اس روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 2
  • ’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • ’’انسان کے ساتھ شیطان کی تعداد سےمتعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • اردو میں حدیث کی مستند و معتبر کتب

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’خربوزہ کھانے میں تاخیرنہ کرو‘‘ حدیث ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • رفع یدین سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میں علم کا شہر ہوں، ابوبکر اس کی بنیاد ہیں الخ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • خاتون کا حضورؑ کے پیشاب کو پی لینا اور حضورؑ کا اسے دعا دینا

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • احادیثِ صحیح بخاری و صحیح مسلم کی صحت پر تمام علماء کے اتفاق سے متعلق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے باب خیبر اکھاڑنے والی روایت کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • "علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل" والی حدیث کا مفہوم

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’انت ومالک لأبیک‘‘ سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 1
  • صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • ’’السلطان المسلم ظل اللہ و رمحہ و من أھانہ أھانہ اللہ‘‘حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
  • داڑھی تراشنے سے متعلق حدیث کی سند

    یونیکوڈ   تحقیق و تخریج حدیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات