کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں ایک عالم صاحب نے ایک بیان کے موقع پر فرمایا کہ بٹگرام، بالاکوٹ، اور مظفرآباد کے علاقوں میں زلزلہ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے شہادت کی موت کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے ہیں، اس بات پر اعتراض کر تےہوئے ہمارے ہی علاقے کے ایک عام آدمی نے کہا کہ ان لوگوں کو اور اسی طرح اچانک ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والوں کو شہید کہنا بالکل درست نہیں ہے، اس لیے کہ حضورﷺ نے ایسی موت سے پناہ مانگی ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں کہ مذکورہ دونوں صورتوں میں ہلاک ہونے والے شہید کہلانے کے حقدار ہیں یا نہیں؟ جزاکم اللہ خیراً
جو شخص ایمان کے حالت میں زلزلہ وغیرہ کسی حادثے میں مرجائے تو وہ شہیدِ حکمی ہے، مگر اس قسم کی موت کوئی پسندیدہ نہیں ہے، اس لیے آپﷺ نے اس سے پناہ مانگی ہے، جیسا کہ آپﷺ نے اس سے پنا ہ مانگی ہے کہ ’’دوران جنگ ، میں واپس ہوتے ہوئے پیٹھ کی طرف سے مارا جاؤں گا‘‘ مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اگر کوئی حالت ِ جنگ میں اس طرح مارا گیا تو وہ شہید نہیں کہلائےگا، بلکہ ایسا شخص حقیقی شہید کہلائے گا، اس لیے بلاوجہ شکوک و شبہات میں پڑنے سے احتراز چاہیے۔
ففی سنن الترمذي: عن أبي هريرة، أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: الشهداء خمس: المطعون، والمبطون، والغرق، وصاحب الهدم، والشهيد في سبيل الله. (2/ 368)-
وفی الدر المختار: وكل ذلك في الشهيد الكامل، وإلا فالمرتث شهيد الآخرة وكذا الجنب ونحوه، ومن قصد العدو فأصاب نفسه، والغريق والحريق والغريب والمهدوم عليه والمبطون والمطعون والنفساء والميت ليلة الجمعة وصاحب ذات الجنب ومن مات وهو يطلب العلم اھ(2/ 252)-
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0