کیا حلالہ بتا کر نکاح کیا جاسکتا ہے ؟ مطلب اس شخص کو پہلے بتا دیا جائے کہ حلالہ کے لئے شادی کرنی ہے , اور حلالہ کے بعد میں جماع کرنا بھی ضروری ہے ,کیا ایسا ممکن کہ بتا کےحلالہ کیا جائے ؟ اور پھر عدت کے بعد دوبارہ پہلے شوہر سے نکاح کر لیا جائے ؟
واضح ہو کہ تین طلاق کے بعد میاں بیوی کا بغیر حلالۂ شرعیہ ایک ساتھ رہنا جائز نہیں ، جبکہ کسی کے ساتھ حلالہ کی شرط پر نکاح کرنے والے کو حدیث میں ملعون کہا گیا ہے ، لہذا حلالہ کی شرط پر نکاح کرنا یا کروانا گناہ ہے،جس سے احتراز لازم ہے،البتہ اگر حلالہ کی بات مخفی رکھ کر کسی سے یہ کہا جائے کہ میں بہت مشکل میں ہوں کاش کوئی میری مدد کردے میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہیں ، اس طرح کی باتیں کرنے سے دوسرا آدمی سمجھ جائے اور وہ نکاح کرنے کے بعد ایک یا دو مرتبہ کی ہمبستری کے بعد خود طلاق دیدے تو عورت اسکی عدت گزار کر پہلے شوہر سے نکاح کرسکتی ہے ، اس طرح کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے ، البتہ حلالہ کی شرط پر نکاح کرنا گناہ ہے،لیکن ایسا کرنے سے بھی عورت پہلے شوہر کیلئے حلالہ ہوجائے گی -
حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا
یونیکوڈ حلالہ اور طلاق مغلظہ 0