کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کسی مرض کی بناء پر گولیاں وغیرہ استعمال کرتی ہے، جس کی بناء پر اُسے ماہواری نہیں آتی، نیز ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماہواری آہی نہیں سکتی، بعض اوقات درمیان میں کسی دن تھوڑی دیر کے لۓ آتی ہے آیا اس صورت میں نماز ، روزہ ادا کرےگی یا اس کی نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟
حیض روکنے کے لۓ گولیاں وغیرہ استعمال کرنا اگرچہ جائز ہے، مگر اطباّء اس قسم کی دواؤں کو مضرِ صحت قرار دیتے ہیں، اس لۓ بلاعذر مذکور گولیوں کے استعمال سے احتراز چاہیۓ، تاہم اگر اس قسم کی دواؤں کے ذریعے ماہواری روک دی گئی ہو تو ان ایّام میں نماز، روزہ کی ادائیگی لازم ہوگی، اور تھوڑی دیر کے لۓ (تین یوم سے کم)جو خون آئے وہ حیض نہیں، بلکہ استحاضہ ہے۔
فی حاشية ابن عابدين: (قوله فيه) أي فبالبروز تترك الصلاة وتثبت بقية الأحكام، ولكن هذا ما دام مستمرا لما سيأتي من أنه لو انقطع لدون أقله تتوضأ وتصلي اھ(1/ 284)۔
وفی الفتاوى الهندية: [الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة]: لا يثبت حكم كل منها إلا بخروج الدم وظهوره وهذا هو ظاهر مذهب أصحابنا وعليه عامة مشايخنا وعليه الفتوى. هكذا في المحيط اھ(1/ 38)۔
وفی الدر المختار: (ودم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتا كاملا (لا يمنع صوما وصلاة) ولو نفلا اھ(1/ 298)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0