کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایّامِ حیض میں ’’الم سجدہ، تبارک الذی، عذابِ قبر کے لۓ یا رات کے عملیات یا قرآنی آیات کسی مقصد کے لۓ یا دم کرنے کے لۓ کوئی سورت یا قرآنی آیات تسبیح کے لۓ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
ایسی حالت میں فقط وہ آیات وغیرہ پڑھی جا سکتی ہیں جن سے دعا کا مضمون مفہوم ہوتا ہو اور بغرضِ دعا ہی پڑھنا مقصود بھی ہو ورنہ قرآن کریم کی تلاوت یا ایسی بڑی سورتیں جن میں دعا اور ذکر کے معنیٰ نہ پائے جاتے ہوں، ان کو ان ایام میں پڑھنے سے احتراز لازم ہے۔
فی شرح الاشباه : المراد من القرآن فی کلامه ما یشتمل علیٰ دعاء و ذکر اھ(۱/۹۷)۔
و فی حاشیة الطحطاوی : أی و الثناء أو الدعاء إن اشتملت علیه فلا بأس به فی اصح الرویات قال فی العیون و لو أنه قراء الفاتحة علی سبیل الدعاء أو شیئا من الآیات التی فیها معنی الدعاء و لم یرد به القرآن فلابأس به اھ(۱/۷۷)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0