سجدہ سھو

مسبوق کا فوت شدہ نماز میں رکعت کا اضافہ کردینا

فتوی نمبر :
5953
| تاریخ :
2009-02-19
عبادات / نماز / سجدہ سھو

مسبوق کا فوت شدہ نماز میں رکعت کا اضافہ کردینا

مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہےکہ فرض نماز میں ، جو کہ جماعت کے ساتھ ہو رہی ہو ، اس میں دوسری رکعت میں شریک ہوتا ہوں ، امام صاحب کے سلام پھیرنے کے بعد میں ایک رکعت پڑھنے کے بجائے دو رکعت پڑھ لوں ، تو کیا مجھے سجدۂ سہو کرنا پڑے گا یا دوبارہ سے نماز پڑھنی پڑے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ دو رکعت والی نمازہو اور اپنی ایک رکعت کے بعد تشہد میں بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو گئے ہوں اور دوسری رکعت کے لۓ سجدہ کیا ہو تو اس صورت میں نماز ادا نہیں ہوئی ، دوبارہ سے اس کی ادائیگی لازم ہے ، ورنہ سجدۂ سہو کر لینے سے بھی ادائیگی درست ہوجائے گی ، تاہم اس صورت میں مزید ایک رکعت ملا کر سلام پھیرے تا کہ ملائی جانے والی دو رکعات نفل بن جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و لو سها عن القعود الأخير عاد ما لم يقيدها بسجدة) لأن ما دون الركعة محل الرفض و سجد للسهو لتأخير القعود (و إن قيدها) بسجدة عامدا أو ناسيا أو ساهيا أو مخطئا (تحول فرضه نفلا برفعه) (إلی قوله) (و ضم سادسة) و لو في العصر و الفجر (إن شاء) لاختصاص الكراهة و الإتمام بالقصد (و لا يسجد للسهو على الأصح) اھ (2/ 85 ،87)۔
و فی التاتارخانیة : و إن تذکر بعد ما قید الخامسة بالسجدة لا یعود إلی القعدة و لا یسلم بل یضیف إلیها رکعة أخریٰ فیها و إنما یضیف إلی الخامسة رکعة أخریٰ حتیٰ یصیر شفعا ثم لم یحکم بفساد الفرض هاهنا و فی الخلاصة عندنا فعل ذلك ساهیا أو عامداً اھ(۱/ ۷۲۷)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عیسی عبد الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5953کی تصدیق کریں
0     1065
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فرض نماز کی چوتھی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ سورت ملانے سے کیا سجدہ سہو لازم آئے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سجدہ سھو 0
  • محض غلطی کی گمان کی وجہ سے سجدہ سہوکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   سجدہ سھو 0
  • مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیردے توکیاحکم ہے

    یونیکوڈ   انگلش   سجدہ سھو 0
  • ہواخارج ہونے کا شک ہو،یا وتر میں دعاء قنوت پڑھنا بھول جائے تو کیاکرناچاہیے؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فقہاءِ احناف کے نزدیک سجدۂ سہو کے طریقے کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 3
  • سلام پھیرے بغیر سجدۂ سہو کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • نماز میں اگر بھول کر دوبار ایک ہی سورت پڑھی جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • نماز کے دوران اور نماز کے بعد سجدہ سہو کا طریقہ

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • اگر امام قصداً سجدہ سہو نہ کرے تو نماز درست ادا ہوگی؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • کسی بھی نماز کی کسی رکعت میں ایک سجدہ رہ گیا تو اس کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • فرض سجدوں کے درمیان بھولے سے تشہد پڑھ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • سنت نماز میں غلطی ہو جانے کی صورت میں سجدہ سہو کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • کیا سنن و نوافل میں سجدہ سہو لازم ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • ایک طرف سلام پھیر کر سجدۂ سہو کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • مقتدی کاامام کی اقتداءمیں غلطی کرنےپر سجدہ سہوکاحکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • بھول کر پہلی رکعت پر یا دوسری رکعت کی بجائے تیسری رکعت پر قعدہ کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • اگر نماز کے دوران سورتیں ترتیب سے نہ پڑھی جائیں تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • اگر نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • سلام پھیر نے کے بعد بات چیت کر کے پھر سجدۂ سہو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 3
  • فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورت ملانا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
Related Topics متعلقه موضوعات