خواتین کے مخصوص مسائل

کیا ہر بچے کی ولادت کے بعد چالیس روز تک عورت کو نماز، روزہ وغیرہ اعمال ترک کرنے ہونگے

فتوی نمبر :
59531
| تاریخ :
2002-03-27
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

کیا ہر بچے کی ولادت کے بعد چالیس روز تک عورت کو نماز، روزہ وغیرہ اعمال ترک کرنے ہونگے

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گھر کی بزرگ خواتین یہ کہتی ہیں کہ بچہ ہونے کے بعد چالیس دن تک نماز، قرآ ن اور دوسری قرآ نی آیات نہیں پڑھنی چاہیۓ۔
اس بارے میں ارشاد کی بہن، جو کہ عالمہ بھی ہے سے معلوم کیا تو انہوں نے بتایا کہ پہلے بچہ کے ہونے کے بعد جتنے دن تک ’’مینسز‘‘ جاری رہیں، ہر بار اتنے دن شمار کیے جائیں گے۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ میرے ہر بار دن کم ہوتے گئے جیسے ۲۵ پھر ۲۲ پھر ۱۵ اور ’’DNS‘‘ ہوئے ۱۲ دن ، مگر مینسز وہ نو دن میں ہی ختم ہو چکے ہیں ، تو اب کیا باقی دنوں کی نمازیں ادا کی جائیں گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور دونوں قول درست نہیں، ان پر عمل سے احتراز چاہیۓ، اور درست قول یہ ہے کہ نفاس کی مدت زیادہ سے زیادہ چالیس دن ہے، اور کم کی کوئی حد نہیں، اس لۓ اولاد کی ولادت کے بعد چالیس دن کے اندر جتنے دن تک بھی خون نظر آئے یہ نفاس ہے اور اس دوران نماز، روزہ جائز نہیں، جبکہ چالیس سے کم دنوں کی کسی خاص مدت کے مطابق عادت بھی بن سکتی ہے اور ہر دفعہ ایّام کی کمی بیشی کی بنا پر یہ عادت ختم بھی ہو سکتی ہے۔ لہٰذا سوال میں مذکو رخاتون کی جب کوئی عادت متعیّن نہیں، تو ولادت کے بعد جتنے دن وہ خون دیکھا کرے اسے نفاس شمار کیا کرے اور مینسز (ماہواری کے خون) کا حکم اس سے الگ ہے، پس بچے کی ولادت کے بعدجتنے دن تک خون دیکھا تھا اس کے بعد جتنے دن نماز نہیں پڑھی، ان سب ایام کی نمازوں کی قضاء لازم ہے، جس کی ادائیگی ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: فإن انقطع على أكثرهما أو قبله فالكل نفاس. وكذا حيض إن وليه طهر تام وإلا فعادتها وهي تثبت وتنتقل بمرة اھ(1/ 301)۔
وفی حاشية ابن عابدين: وإن لم يجاوز انتقلت العادة إلى ما رأته والكل نفاس اھ(1/ 301)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59531کی تصدیق کریں
1     2266
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات