السلام علیکم!
مختلف خدمات سر انجام دینے والی دو کمپنیاں ہیں، میں دوسروں کی جانب سے سوال کرتا ہوں، تفصیل درجِ ذیل ہے:
کمپنی ۔۱: ہماری کمپنی WAN سلوشن مثلاً: سیٹلائٹ ، ریڈیو اور BRI لنکس وغیرہ مہیا کرتی ہے۔ اس رابطے کے ذریعہ وہ ڈیٹا (مواد) کو منتقل کر سکتے ہیں، میں وہاں سینٹر نیٹ ورک مینیجر کے طور پر کام کر رہا ہوں جو بشمول بینکوں کے مختلف گاہکوں کو حل پیش کرتا ہے۔
کمپنی۔ ۲: ہمارا اپنا ذاتی (Point of sale ) یہ Pos مشینیں مختلف جگہوں پر تاجروں کے پاس ، ریسٹورینٹ ، ہسپتالوں اور بینکوں میں نصب ہیں،تاجر ہماری POS مشینوں کے ذریعے رقم وصول کرتے ہیں اور ہم ان سے کمیشن لیتے ہیں، ادائیگی کے کئی طریقے ہیں، یعنی ڈیبٹ ، کریڈیٹ رائیلٹی ، فلیٹ کارپوریٹ پری پیڈ یوٹیلٹی بل کی ادائیگی اور الیکٹرانک واؤچر (جیسے موبی لنک جاز) ،یہ نقد کی متبادل سہولت ہے ، کریڈیٹ کاروائی کے علاوہ کوئی بھی کاروائی سود پر مشتمل نہیں، بلکہ کریڈیٹ کاروائی بھی صرف گاہک اور متعلقہ بینک کے درمیان ہے، ہم ادائیگیاں POS ٹرمینل سے وصول کرتے ہیں اور آگے بینک یا کسی دوسری کمپنی کو بھیجتے ہیں ، وہ پھر تصدیق بھیجتے ہیں اور ہم POS مشین کی طرف رجوع کرتے ہیں ، ہم صرف ٹرانزیکشن کو منتقل کرنے کی فیس لیتے ہیں ، ہماری آمدنی کا %50سے زائد غیر بینکی تنظیموں سے آتا ہے ، میں وہاں ڈیٹا بیس مینجر ہوں جو بینکوں اور دوسرے اداروں کو ٹیکنیکل حل پیش کرتا ہے ۔
سوال میں مذکور دونوں صورتوں کے موافق سائل کی ملازمت جائز اور درست ہے، اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ،البتہ اگر اس کے زیر نگرانی کوئی سودی یا غیر شرعی معاملہ انجام دیا جاتا ہو تو حتی المقدور اسے بند کرنے کی کوشش کرنا اس کے ذمہ لازم ہے۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0