قرآن سے متعلق احکامات

سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

فتوی نمبر :
59950
| تاریخ :
2020-06-05
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :
گذارش یہ ہے کہ 4/11/2020کوتین تلوار پر قائم دل پسند مٹھائی والے کی دکان پر سورۃ الکہف کی انتالیسویں آیت کو غلط تحر یر کیا گیا،اور ترجمہ بھی غلط تھا ،جسے کافی عرصے سے آویزاں کیا ہوا تھا ،(ماشاء اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ ) ترجمہ :جو اللہ چاہے، نہیں (ہر قسم کے ) گنا ہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ کی توفیق کے سوا)جس میں جان بوجھ کر آیت میں تحریف کی گئی ہے ،جبکہ وہاں منیجر جانتا ہے کہ یہ غلط ہے،اورمالک نے کہا کہ وہ خود اس معاملے پر عبور رکھتا ہے ، یہ بالکل صحیح لکھا ہے، کچھ لوگوں نے وہاں مجھے ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی کہ اسے ماردو،قرآن کی آیت کو غلط کہہ رہا ہے،دھکے دیئےگئے ،جبکہ میں نے 15 پر کال کرکے پولیس بلائی، چونکہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ،اس لیے فتوی ضروری ہوگیا اور مجھ سے پہلے ہی اس نے ہوشیاری سے کام لیکر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے لۓ معافی لکھوالی ،جبکہ الٹا میرے خلاف جھوٹی درخواست جمع کرائی،آئی جی ساؤتھ کو ،کہ فلاں سےمجھے جانی مالی خطرہ ہے ، جبکہ اس کی جانب سے مجھے پیسوں کی آفر ہوئی ،لین دین کرکے معاملہ ختم کروں،جس پر میں راضی نہ ہوا،کہ یہ شرعی معاملہ ہے،لین دین کیسا، مفتیانِ کرام کو گمراہ کیا،پولیس کو گمراہ کیا،قرآنی آیت غلط لکھوائی ،ترجمہ غلط لکھوایا ، مجھے ہراساں کیا ،غلط کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی ، اس پر قرآن و حدیث کی روشنی میں فوری فتویٰ دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "ماشاء اللہ لاحول ولاقوۃ الاباللہ"اگر چہ باعتبار مفہوم درست ہے،تاہم سورۃ الکہف کی آیت نمبر39میں "ماشاء اللہ لاقوۃ الاباللہ"ہے آیت میں ’’لاحول‘‘ کا اضافہ کرنا درست نہیں ہے، اور دانستہ طور پر ایسی تبدیلی کرنا اورغلطی کی نشاندہی کے باوجود اس پر اصرا ر کرنابہت بڑا جرم ہے، لہٰذا سوال میں مذکور موضع "دلپسنددکان " کے مالک پر لازم ہے کہ مذکور غلطی کی درستگی کرے،اور آئندہ کیلۓ اس سلسلہ میں احتیاط سے کام لے، بصورتِ دیگر ضابطہ کے تحت سائل یا کوئی بھی شخص اس کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا مجاز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : لا يفتي بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن او کان فی کفرہ خلاف و لو رواية ضعیفة اھ(2/229)۔
وفی رد المحتار: (قوله لا يفتى بكفر مسلم أمكن حمل كلامه على محمل حسن) ظاهره أنه لا يفتى به من حيث استحقاقه للقتل ولا من حيث الحكم ببينونة زوجته. بدليل ما صرحوا به من أنهم إذا أراد أن يتكلم بكلمة مباحة فجرى على لسانه كلمة الكفر خطأ بلا قصد لا يصدقه القاضي وإن كان لا يكفر فيمابينه وبين ربه تعالى، فتأمل ذلك وحرره نقلا فإني لم أر التصريح به، نعم سيذكر الشارح أن ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح، وما فيه خلاف يؤمر بالاستغفار والتوبة وتجديد النكاح وظاهره أنه أمر احتياط. مطلب في حكم من شتم دين مسلم: ثم إن مقتضى كلامهم أيضا أنه لا يكفر بشتم دين مسلم: أي لا يحكم بكفره لإمكان التأويل. ثم رأيته في جامع الفصولين حيث قال بعد كلام أقول: وعلى هذا ينبغي أن يكفر من شتم دين مسلم، ولكن يمكن التأويل بأن مراده أخلاقه الرديئة ومعاملته القبيحة لا حقيقة دين الإسلام، فينبغي أن لا يكفر حينئذ، والله تعالى أعلم اهـ وأقره في [نور العين] ومفهومه أنه لا يحكم بفسخ النكاح، وفيه البحث الذي قلناه.(4 /229۔230)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59950کی تصدیق کریں
0     981
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات