کیا فرماتے ہیں علماءِ کرا م اس مسئلے کے بارے میں کہ اللہ اور اس کے فرشتے درود پڑھتے ہیں ،اور اے ایمان والو ! تم بھی درود و سلام پڑھو ، اس درود و سلام سے کیا مراد ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
مذکورہ آیت میں درود و سلام سے مراد آپﷺ کے لۓ سلامتی اور رحمت کی دعا کرنا ہے اور اس کا طریقۂ مسنون ، نماز میں تشہد کے بعد درود شریف کے مخصوص الفاظ کے ساتھ آپ ﷺ کی جانب سے بتایا گیا ہے ، جبکہ نماز کے باہر کسی وقت اور دن کی تخصیص کے بغیر دیگر الفاظ میں بھی درود و سلام پڑھنا جائز ہے ۔
فی تفسیر المظھری : قوله تعالیٰ : ان اللہ و ملائکته یصلون علی النبی الخ قال ابن عباس -رضی اللہ عنه- ان اللہ یرحم النبی و الملائكة یدعون له ۔ و عن ابن عباس -رضی اللہ عنه- ایضاً یصلون ای یبرکون و قیل : الصلوة من اللہ الرحمة و من الملائكة الاستغفار و سلموا تسلیماً بتحية السلام و قولوا السلام علیك ایھا البنی و رحمة اللہ و برکاته اھ(7/374)۔
و في صحيح البخاري : قوله تعالی: ان اللہ و ملائکته یصلون علی النبی الخ قال ابو العالية صلوة اللہ ثناءہ علیه عند الملائكة و صلوةالملائكة الدعاء ، عن کعب بن عجرة رضی اللہ عنه قیل یا رسول اللہ اما السلام علیك فقد عرفناہ فکیف الصلوة قال قولوا اللھم صل علی محمد و علیٰ اٰل محمد الخ ( 2/707)۔
آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا -اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0