آیات کی تفسیر و تشریح

قرآن کریم کا درس افضل ہے یا فضائلِ اعمال کی تعلیم؟

فتوی نمبر :
60040
| تاریخ :
2008-04-05
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

قرآن کریم کا درس افضل ہے یا فضائلِ اعمال کی تعلیم؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیان کرام مذکور مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں بعد نمازِ عشاء امام صاحب روزانہ قرآن کریم کا درس دیتے ہیں ،جبکہ مسجد کے بیرونی حصے میں فضائلِ اعمال کی تعلیم ہوتی ہے ، بعض حضرات کہتے ہیں کہ قرآن کا درس افضل و بہتر ہے، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ فضائلِ اعمال کی تعلیم بہتر ہے ، براہِ کرم شریعت مطہرہ کی روشنی میں واضح فرمائیں کہ کونسا بہتر ہے، جبکہ درسِ قرآن پہلےشروع ہوا اور تعلیم بعد میں شروع ہوئی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن کریم کی نمایاں فضیلت ہونے کی بناء پر اس کے درس کے افضل ہونے میں کوئی شبہ نہیں ، اور پھر اگر اس میں عمومی مسائل و فضائل اعمال پر بھی روشنی ڈال دی جائے تو یہ عمل مستقلاً تعلیم کی ضرورت بھی پوری کر سکتاہے،اس لیے اہلِ محلہ کو بلا وجہ باہم اختلاف و انتشار کا باعث ہونے کے بجائے دونوں ہی امور بجالانے کی کوشش اور انہیں باہم مقابل ٹھہرانے کی کو شش سے بہرحال احتراز لازم ہے ۔
پھر جب درسِ قرآن کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے تو بہتر ہے کہ فضائل اعمال کی تعلیم کیلۓ کسی دوسرے وقت کا انتخاب کیا جائے ، اور اگر درس مختصر ہوتا ہو تو اس کے بعد بھی تعلیم کا حلقہ قائم کیا جاسکتا ہے، جبکہ اختلاف و نزاع کی صورت بنا لینا بہر صورت ناپسندیدہ ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحيح البخاري : عن عثمان بن عفان ، قال : قال النبي صلى الله عليه و سلم : « إن أفضلكم من تعلم القرآن و علمه اھ(6/ 192)۔
و فی الصحيح لمسلم : عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : «من نفس عن مؤمن كربة من كرب الدنيا ، نفس الله عنه كربة من كرب يوم القيامة ، و ما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله ، يتلون كتاب الله ، و يتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة ، و غشيتهم الرحمة و حفتهم الملائكة ، و ذكرهم الله فيمن عنده ، و من بطأ به عمله ، لم يسرع به نسبه» اھ (4/ 2074)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60040کی تصدیق کریں
0     1684
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ’’وَوَجَدَک عائِلًا فَأَغْنی‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا -اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • معوّذتین کے شانِ نزول(نبی ﷺ پر جادو)کےمنکر کا حکم

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
Related Topics متعلقه موضوعات