السلام علیکم ! مجھے آپ سے عرض یہ ہے کہ دس محرم الحرام کے دن اپنے گھر کا دسترخوان وسیع کرنے کے بارے میں آپ سے مسئلہ معلوم کرنا ہے، اس بارے میں کوئی حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے گھر کا دسترخوان دس محرم کو وسیع کرو ،ہمارے ایک ساتھی نے دس محرم الحرام کو اپنے گھر کا دستر خوان بھی وسیع کیا ، اور لوگوں کو اپنے گھر دعوت دے کر بلوایا ، اسی بارے میں بہشتی زیور میں مولانا اشرف علی تھانوی نے یہ عبارت لکھی ہے "شرع میں صرف اتنی اصل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے یو ں فرمایا ہےکہ جو شخص اس دن اپنے گھر والوں پر خوب کھانے پینے کی فراغت رکھے سال بھر تک اس کی روزی میں برکت ہوتی ہے" , آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھی نے دس محرم کو دعوت دے کر لوگوں کو گھر پر کھانے کیلۓ بلوایا،آیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟قرآن و حدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
جی ہاں ! سوال میں جس حدیث مبارک کی طرف نشاندہی کی گئی ہے، یہ مشکوۃ المصابیح کے( 1/ 60۱)پر موجود ہے ، اس میں مطلقاً اپنے اہل و عیال پر وسعت کا ذکر ہے ، مگر اس دن کی دعوت کو ضروری سمجھنا ، یا اس میں تمام متعلقین کے بلانے کو ضروری سمجھنا درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
فی مشكاة المصابيح : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: «من وسع على عياله في النفقة يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته» . قال سفيان : إنا قد جربناه فوجدناه كذلك . رواه رزين (1/ 601)
و فی الصحيح لمسلم : عن ابن عباس -رضي الله عنهما- أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قدم المدينة فوجد اليهود صياما ، يوم عاشوراء ، فقال لهم رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «ما هذا اليوم الذي تصومونه؟» فقالوا : هذا يوم عظيم ، أنجى الله فيه موسى و قومه، و غرق فرعون و قومه ، فصامه موسى شكرا ، فنحن نصومه ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «فنحن أحق و أولى بموسى منكم فصامه رسول الله صلى الله عليه وسلم ، و أمر بصيامه» اھ(2/ 796)۔
و فی مرقاة المفاتيح : قال الطيبي : و فيه أن من أصر على أمر مندوب ، و جعله عزما ، و لم يعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشيطان من الإضلال اھ(2/ 755)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0