ادیان باطلہ

ہندو ، پرویزی ، شیعہ، عیسائی وغیرہ کو سلام کرنا یا ان کے سلام کا جواب دینا

فتوی نمبر :
60182
| تاریخ :
2006-10-15
ادیان و فرق / مذاہب / ادیان باطلہ

ہندو ، پرویزی ، شیعہ، عیسائی وغیرہ کو سلام کرنا یا ان کے سلام کا جواب دینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا غیر مذہب کافر، ہندو، پرویزی، شیعہ اور عیسائی وغیرہ پر سلام کرنا اور ان کو سلام کا جواب دینا قرآن و حدیث کی روشنی میں جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسے لوگوں کو سلام کرنا، ناپسندیدہ اور مکروہ ہے، جس سے احتراز لازم ہے ، تاہم اگر بامرِ مجبوری ان کو سلام کرنا پڑجائے تو’’السلام علی من اتبع الھدی‘‘ کہنا چاہیے ، جبکہ یہ لوگ اگر ابتداءً سلام کریں تو جواب دینے میں حرج نہیں، مگر ان کے جواب میں صرف "و علیک" پر اکتفاء کر لینا ہی زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و يسلم) المسلم (على أهل الذمة) لو له حاجة إليه و إلا كره هو الصحيح (الی ان قال) و لو سلم يهودي أو نصراني أو مجوسي على مسلم فلا بأس بالرد (و) لكن (لا يزيد على قوله و عليك) كما في الخانية (و لو سلم على الذمي تبجيلا يكفر) لأن تبجيل الكافر كفر اھ(6/ 413،412)۔
و فی رد المختار : (قوله و يسلم المسلم على أهل الذمة إلخ) لكن في الشرعة إذا سلم على أهل الذمة فليقل : السلام على من اتبع الهدى و كذلك يكتب في الكتاب إليهم اھ و في التتارخانية قال محمد : إذا كتبت إلى يهودي أو نصراني في حاجة فاكتب السلام على من اتبع الهدى اھ (قوله لو له حاجة إليه) أي إلى الذمي المفهوم من المقام ، قال في التتارخانية : لأن النهي عن السلام لتوقيره و لا توقير إذا كان السلام لحاجة (قوله فلا بأس بالرد) المتبادر منه أن الأولى عدمه ط لكن في التتارخانية ، و إذا سلم أهل الذمة ينبغي أن يرد عليهم الجواب و به نأخذ اھ( 413،412)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60182کی تصدیق کریں
0     1752
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تنظیم "فکرِ شاہ ولی اللہ " کے افکار و نظریات

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 3
  • ’’صدیق حسین المعروف بہ صدیق دیندارالمقلب بہ چن بس ویشور‘‘ کے عقائد و نظریات

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • اتھیسٹ مذہب کو اختیار کر نا اور اس کو مختلف طریقوں سے پھیلانے والا کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری فرقہ کے لوگوں کو سلام کرنا - سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ’’فرقہ گوہر شاہی‘‘ کے نظریات اور ان میں رشتوں کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ہندو ، پرویزی ، شیعہ، عیسائی وغیرہ کو سلام کرنا یا ان کے سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری فرقہ کی حقیقت اور ان سے جائز مفاد حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ’’بہائی مذہب‘‘ کے حامل رشتہ دار سے تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری(فرقۂ ذکریہ والے) کا مال مدرسہ میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • اسلام میں سب سے پہلے عقائد کا اختلاف کب شروع ہوا؟

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات