کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام ان مسائل کے بارے میں کہ :
(۱) پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟
(۲) سگریٹ یا گٹکا کا کاروبار کرنا شرعاً کیسا ہے ، بندہ کو کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ کاروبار مکروہِ تحریمی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ جائز ہے ؟ اب آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے بشرطیکہ اس محکمہ میں رہتے ہوئے رشوت ، ظلم ، وغیرہ سے مکمل اجتناب بھی کرتا رہے ، اگرچہ سگریٹ اور گٹکا کا کاروبار کرنا بھی جائز ہے مگر اس سے احتراز بہتر ہے۔
و فی الدر : (و الثانی) و ھو الاجیر (الخاص) یسمی اجیر وحد (و ھو من من یعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصیص یستحق الاجیر بتسلیم نفسہ فی المدۃ و اِن لم یعمل الخ (ص، ۲۹؍ج، ۶)۔
و فی الدر : (و صح بیع غیر الخمر) ممامر ، و مفادہ صحۃ بیع الحشیشۃ و الافیون الخ(ص، ۳۵۳ ؍ج، ۶)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0