۱۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ آیت کی تشریح کرتے ہیں : ’’وہ ( اللہ ) ان کو پسند نہیں کرتا ہے جو حدوں سے تجاوز کرتے ہیں‘‘ تو اس میں دعا اور دوسرے مسائل بھی شامل ہیں ( ابوداود جلد ۱ صفحہ ۱۹۳)۔
۲۔ عبد اللہ ابنِ مغفل رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو کہتے سنا کہ اس اُمت میں جلد ہی ایک ایسی قوم ہوگی جو حدود سے باہر نکل جائے گی صفائی اور دعاؤں میں ، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ حدود سے باہر نکل جانے کا کیا مطلب ہے؟
شریعتِ مطہرہ نے ہر عمل کے لیے جو طور طریقہ مقرر کیا ہے ، اس میں افراط وتفریط ، یعنی اس کی مقررہ حدود سے بہت زیادہ بڑھا دینا اور اس میں مبالغہ کرنا یا اُس میں تنقیص کرنا اور اُس کی حدود سے بھی گھٹا دینا حدود سے تجاوز کرنا کہلاتا ہے۔
ففی التفسير المظهري : إِنَّهُ تعالى لا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ، قيل المعتدين فى الدعاء كمن سأل منازل الأنبياء او الصعود الى السماء او دخول الجنة قبل ان يموت و نحو ذلك مما يستحيل عقلا او عادة او يسأل امورا لا فائدة فيها معتدا بها روى البغوي بسنده من طريق ابى داود السجستاني عن ابى نعامة ان عبد الله بن مغفل يسمع ابنه يقول اللهم انى أسئلك القصر الأبيض عن يمين الجنة إذا دخلتها ، فقال يا بنىّ سل الله الجنة و تعوذ به من النار فانى سمعت رسول الله - صلى الله عليه واله وسلم - يقول انه سيكون فى هذه الامة قوم يعتدون فى الطهور و الدعاء كذا روى ابن ماجة و ابن حبان فى صحيحه و روى ابو يعلى فى مسنده من حديث سعد قوله - صلى الله عليه واله وسلم - سيكون قوم يعتدون فى الدعاء ، حسب المرأ ان يقول اللهم انى أسئلك الجنة و ما قرب إليها من قول او عمل و أعوذ بك من النار و ما قرب إليها من قول او عمل ، قال ابو يعلى لا أدرى قوله حسب المرأ ان يقول اللهم الى آخره ، هو من قول سعد او من قول النبي - صلى الله عليه واله وسلم -و قال عطية هم الذين يدعون على المؤمنين ما لا يحل فيقولون اللهم العنهم اللهم العنهم و البالغ فى هذا الاعتداء الروافض الذين يلعنون الصحابة و بعض اهل البيت و قال ابن جريج الاعتداء رفع الصوت و النداء بالدعاء و الصياح لما مر فى حديث ابى موسى قوله - صلى الله عليه واله وسلم - اربعوا على أنفسكم انكم لا تدعون أصم و لا غائبا الخ (3/ 363)۔
آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا -اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0