ادیان باطلہ

’’بہائی مذہب‘‘ کے حامل رشتہ دار سے تعلق رکھنا

فتوی نمبر :
60516
| تاریخ :
2004-09-08
ادیان و فرق / مذاہب / ادیان باطلہ

’’بہائی مذہب‘‘ کے حامل رشتہ دار سے تعلق رکھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری تایا زاد بہن نے آج سے تقریباً تیس(۳۰) سال قبل بہائی مذہب اختیار کر لیا تھا , ان کی بڑی بیٹی کی شادی بھی بہائی مذہب میں ہوئی جبکہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی غیر شادی شدہ ہیں, ہمارے گھر والوں نے ان سے قطع تعلق کیا ہوا ہے، ہم نے انہیں دینِ اسلام کی طرف دعوت نہیں دی , تو کیا ہمارا ان سے قطع تعلق بہتر ہے؟ ان کا بیٹا جو کہ بہائی مذہب کی عبادات دغیرہ نہیں کرتا اور نہ مستحکم طور پر بہائی مذہب پر یقین رکھتا ہے تو کیا اس سے کاروباری تعلق رکھنا یا کاروبار میں پارٹنر بنا نا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’بہائی فرقہ‘‘ اپنے عقائدِ باطلہ کی وجہ سے بلاشبہ دینِ اسلام سے خارج اور زندیق و مرتد ہے، اگر ان کے ساتھ باہمی تعلقات و معاملات کی وجہ سےاپنے اور دیگر متعلقین کے عقائد خراب یا متأثر ہونے کا اندیشہ ہو تو اس صورتِ حال میں ایسے شخص سے تعلقات و معاملات میں علیحدگی لازم ہے، البتہ انہیں راہِ راست پر لانے کی کوشش اور دعوت دینے میں حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و قال تعالیٰ: ﴿وَ قَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَ يُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَ الْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا﴾ (النساء: 140)۔
و في ٲحکام القرآن للجصاص: قال الله تعالى: ﴿و إذا رأيت الذين يخوضون في آياتنا فأعرض عنهم﴾۔ الآية(إلی قوله) و هذا يدل على أن علينا ترك مجالسة الملحدين و سائر الكفار عند إظهارهم الكفر و الشرك و ما لا يجوز على الله تعالى إذا لم يمكننا إنكاره و كنا في تقية من تغييره باليد أو اللسان اھ(۲/۲۷۰)۔
و فی التفسير المظهري: نھوا عن موالاتھم بقرابة او صداقة ونحو ذلك او عن الاستعانة بھم فى الغزو وسائر الأمور الدينية من دون المؤمنين اھ(ج2 ص32)۔
و فی التفسير المنير: و دل قوله تعالى: فلا تقعدوا معهم حتى يخوضوا في حديث غيره- أي غير الكفر- إنكم إذا مثلهم على وجوب اجتناب أصحاب المعاصي إذا ظهر منهم منكر لأن من لم يجتنبهم فقد رضي فعلهم، و الرضا بالكفر كفر. قال الله عز وجل: إنكم إذا مثلهم فكل من جلس في مجلس معصية ، و لم ينكر عليهم يكون معهم في الوزر سواء ، و ينبغي أن ينكر عليهم إذا تكلموا بالمعصية و عملوا بها، فإن لم يقدر على النكير عليهم، فينبغي أن يقوم عنهم، حتى لا يكون من أهل هذه الآية، و إذا ثبت تجنب أصحاب المعاصي ، فتجنب أهل البدع و الأهواء أولى اھ(ج5 ص324 دار الفكر المعاصر ،دمشق)۔
و في مرقاة المفاتيح: قال: و أجمع العلماء على أن من خاف من مكالمة أحد و صلته ما يفسد عليه دينه أو يدخل مضرة في دنياه يجوز له مجانبته و بعده، و رب صرم جميل خير من مخالطة تؤذيه. و في النهاية: يريد به الهجر ضد الوصل، يعني فيما يكون بين المسلمين من عتب و موجدة، أو تقصير يقع في حقوق العشرة و الصحبة دون ما كان من ذلك في جانب الدين، فإن هجرة أهل الأهواء و البدع واجبة على مر الأوقات ما لم يظهر منه التوبة و الرجوع إلى الحق اھ(ج8 ص3147 دار الفكر، بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60516کی تصدیق کریں
0     1112
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تنظیم "فکرِ شاہ ولی اللہ " کے افکار و نظریات

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 3
  • ’’صدیق حسین المعروف بہ صدیق دیندارالمقلب بہ چن بس ویشور‘‘ کے عقائد و نظریات

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • اتھیسٹ مذہب کو اختیار کر نا اور اس کو مختلف طریقوں سے پھیلانے والا کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری فرقہ کے لوگوں کو سلام کرنا - سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ’’فرقہ گوہر شاہی‘‘ کے نظریات اور ان میں رشتوں کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ہندو ، پرویزی ، شیعہ، عیسائی وغیرہ کو سلام کرنا یا ان کے سلام کا جواب دینا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری فرقہ کی حقیقت اور ان سے جائز مفاد حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ’’بہائی مذہب‘‘ کے حامل رشتہ دار سے تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • ذکری(فرقۂ ذکریہ والے) کا مال مدرسہ میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
  • اسلام میں سب سے پہلے عقائد کا اختلاف کب شروع ہوا؟

    یونیکوڈ   ادیان باطلہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات