کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عام طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ مرد اگر اذان کا جواب دے تو اس کو ایک لاکھ نیکیاں ملتی ہیں اور اگر عورت جواب دے تو اس کو ڈیڑھ لاکھ( ۱۵۰۰۰۰) نیکیاں ملتی ہیں ، آیا اس کا ثبوت قرآن و حدیث میں کہیں موجود ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
عورتوں کے اذان کا جواب دینے کی صورت میں مذکور نیکیاں ملنے کی تصریح تو نہیں ملی، البتہ کنز العمال میں یہ حدیث منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے عورتوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تمہیں ہر ہر کلمہ اذان کا جواب دینے سےایک لاکھ نیکیاں ملیں گی اور ہر کلمہ کا جواب دینے پر ایک ہزار درجات بلند اور ایک ہزار گناہ معاف ہوں گے، جبکہ مردوں کو اس کا دوہرا اجر ملنے کی بشارت ہے۔
ففی كنز العمال: يا معشر النساء إذا سمعتن هذا الحبشي يؤذن و يقيم فقلن كما يقول فإن الله يكتب لكن بكل كلمة مائة ألف حسنة و يرفع لكن ألف درجة و يحط عنكن ألف سيئة ، قلن: هذه للنساء، فما للرجال؟ قال: للرجال ضعفان اھ(7/ 702)۔
و فی كنز العمال: يا معشر النساء إذا سمعتن أذان هذا الحبشي و إقامته، فقلن كما يقول فإن لكن بكل حرف ألف ألف درجة؛ قال عمر: هذا للنساء فما للرجال؟ قال: للرجال ضعفان يا عمر اھ (7/ 702)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0