کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں ایک غیرمقّلد ہے،وہ دعویٰ سے کہتا ہے کہ اللہ کے نبیﷺ کی حدیث ہے اور حوالہ ابن ماجہ کا دیتا ہے ،یہ کہتا ہے کہ اللہ کے نبیؐ نے فرمایا کہ بیت اللہ کے امام سے گناہ نہیں ہوتا ، یہ بات کہاں تک درست ہے ؟حدیث میں کوئی ایسی بات ہے یا نہیں؟ یا کسی بزرگ کا قول ہے، حدیث میں گناہِ صغیرہ کا ذکر ہے یا کبیرہ کا ؟ یا سرے سے ہی یہ بات غلط ہے؟ اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
واضح ہو کہ انسانوں میں انبیاء علیہم الصلوٰۃ و التسلیمات کے علاوہ کوئی شخص گناہوں سے معصوم نہیں اور احادیثِ مبارکہ میں بشمول بیت اللہ کے امام کے، کسی فرد سے متعلق گناہوں سے معصوم ہونا چاہے وہ صغیرہ ہو ں یا کبیرہ ،منقول نہیں ہے، اس لیے مذکور غیرمقلد کایہ قول غلط بیانی، جھوٹ اور سرکار دو عالم ﷺ کی شان میں بہتان پر مبنی ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے شخص کے بارےمیں جو حضورﷺ سےمنسوب جھوٹی احادیث بیان کرے سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں، چنانچہ ایک مشہور حدیث میں حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص میری طرف غلط بات کو منسوب کرے اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے، اس لیے اس شخص کو چاہیے اپنے اس گناہ پر ندامت و صدقِ دل کے ساتھ توبہ و استغفار کرے اور آئندہ کے لیے ایسی احادیث گھڑنے سے احتراز کرے۔
ففی صحيح مسلم: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله – صلی اللہ علیه وسلم - : «من كذب علي متعمدا، فليتبوأ مقعده من النار»(1/ 10)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0