میں اکثر اس سوچ میں رہتا ہوں کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے ، جب کسی قسم کی حالت دیکھتا ہوں تو میں ذکر اللہ کو پسند کرتا ہوں ، تاہم مجھے کوئی خاص ذکر نہیں آتا سوائے تیسرے کلمہ کے ، اس کو پڑھتا رہتا ہوں ، میرا مالک عیسائی ہے۔ کیا یہاں نوکری کرنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے ؟میں میزان بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھولنا چاہتا ہوں جہاں یہ لوگ اضافی منافع بھی دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ یہ سود سے پاک ہے اور وفاقی شرعی بورڈ کے مطابق ہے، کیا یہاں اکاؤنٹ کھولنا جائز ہے ؟ براہ کرم میرے سوال کا جواب دیجیے۔
۔ اگر سائل کی ذمہ داریوں میں کسی قسم کے خلاف شرع کام کی انجام دہی نہ ہو اور نہ ہی حلال کھانے پینے میں کوئی الجھن ہو تو محض غیر مسلم کے پاس ملازمت اختیار کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، جبکہ عمومی پریشانیوں اور رفع تفکرات و مشکلات کے لیے تیسرے کلمے کا ورد بہت مناسب ہے، اس سلسلہ کو جاری رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
۲۔ اگر کسی شرعی ایڈوائزر کے مشورہ اور پھر مسئلہ معلوم کرنے کے بعد میزان بینک میں مذکور اکاونٹ کھلوانا ہو تو اس میں شرعاً حر ج نہیں۔
كما في الدر المختار: (و) جاز تعمير كنيسة و (حمل خمر ذمي) بنفسه أو دابته (بأجر) . لا عصرها لقيام المعصية بعينه. (6/ 391)
و في الفتاوى الهندية: إذا دخل يهودي الحمام هل يباح للخادم المسلم أن يخدمه قال إن خدمه طمعا في فلوسه فلا بأس اھ (5/ 348)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0