السلام علیکم محترم مفتی صاحب!
یہ بتائیے کہ مولانا، مفتی، شیخ الحدیث، مولوی اور ملا میں کیا فرق ہے؟ کیا ان کی تعلیم میں فرق ہوتا ہے یا تجربے میں؟ آسان اور قابلِ فہم انداز میں بتا دیں۔شکریہ۔ اللہ حافظ۔
واضح ہو کہ مولانا ، مولوی اور ملا کے لفظ میں صرف یہ فرق ہے کہ مولانا کا لغوی معنی ہمارے سردار، مولوی بعض علاقوں کی اصطلاح میں عالم کو ملا کہا جاتا ہے، اہل علم کے نزدیک ان تینوں سے مراد وہ شخص ہے جس نے باضابطہ کسی استاد سے درسا علم حاصل کیا ہو اور تکمیل کی سندلی ہو اور مفتی سےمراد وہ شخص ہے جس نے درس نظامی کے بعد افتاء کا کورس کیا ہوا اور فتوی دینے کا کام کرتا ہو اور شیخ الحدیث سے مراد وہ عالم دین ہے جو احادیث مبارکہ کا ماہر ہو جبکہ آجکل کی اصطلاح میں خصوصا بخاری شریف کا درس دینے والے کو یہ لقب دیا جاتا ہے ۔